ایجوکیشن

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی فاصلاتی تعلیم کے سیمسٹر دوم کے امتحانات کا پروفیسر ایل بی لکشمی کانت راٹھوڑ وائس چانسلر پالمور یونیورسٹی نے معائنہ کیا 

محبوب نگر۔ ڈاکٹر بشیر احمد کوآرڈینیٹر مانو اسٹڈی سینٹر و پرنسپل کالج آف ایجوکیشن پالمور یونیورسٹی کی اطلاع کے بموجب مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی فاصلاتی طرز تعلیم ایم اے بی کام و بی اے سیمسٹر دوم کے امتحانات پالمور یونیورسٹی میں منعقد ہو رہے ہیں۔

 

پروفیسر ایل بی لکشمی کانت راٹھوڑ وائس چانسلر پالمور یونیورسٹی نے امتحانات سینٹر کا اچانک دورہ کیا اور امتحان میں شریک طلبہ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مفید مشوروں سے نوازہ انھوں نے کہا کہ محبوب نگر انکا آبائی ضلع ہے وہ چاہتے ہیں کہ یہاں پر تمام اقوام کے طلباء تعلیمی میدان میں ترقی کریں اس لیے انھوں نے اردو داں طبقہ کے لیے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی

 

خاطر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم کے سینٹر کو قائم کرنے کی اجازت دی ہے۔ انھوں نے طلباء سے کہا کہ محنت سے پڑھ کر اپنا ایک مقام بنائیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی کالج کے اساتذہ۔ ماہر تعلیم جناب محمد عبدالرحمن شریف صاحب اور مانو آبزرور ڈاکٹر جہانگیر علی بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button