انٹر نیشنل

سعودی عرب – ریموٹ کنٹرول سے آپریٹ ہونے والی اسمارٹ لائف جیکٹ کی نمائش

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی کوسٹ گارڈ نے کیمل فیسٹول میں اپنی نوعیت کی پہلی “اسمارٹ لائف جیکٹ” نمائش کے لیے پیش کی ہے۔

 

عاجل نیوز کے مطابق ریاض کے شمالی علاقے میں جاری کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں کوسٹ گارڈز نے اپنے اسٹال پر مملکت میں پہلی مرتبہ ایک ایسی لائف جیکٹ متعارف کرائی ہے جو ریموٹ کنٹرول سے آپریٹ ہوتی ہے۔

 

لائف جیکٹ کے ذریعے سمندر میں پھنسے لوگوں کو فوری امداد فراہم کی جا سکتی ہے۔  اسمارٹ جیکٹ کے لیے استعمال کیا جانے والا ریموٹ کنٹرول 300 میٹر تک کی مسافت تک باسانی کام کر سکتا ہے جس کے ذریعے پانی میں پھنسے کسی بھی شخص تک اسے پہنچایا جاتا ہے۔

 

اسمارٹ لائف جیکٹ میں ری جارچنگ بیٹریز نصب ہیں جبکہ اس کا ریڈیو کنٹرول یونٹ کوسٹ گارڈ کی لانچ میں ہوتا ہے جس سے جیکٹ کا رابطہ رہتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button