جنرل نیوز

صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں کوتاہی نا قابلِ برداشت۔ آصف آباد (TUWJ-IJU) ضلع صدر عبدالرحمٰن _ صحافیوں کے پہلے مرحلے کا احتجاجی مظاہرہ کامیاب۔ 

*صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں کوتاہی نا قابلِ برداشت۔ آصف آباد (TUWJ-IJU) ضلع صدر عبدالرحمٰن

صحافیوں کے پہلے مرحلے کا احتجاجی مظاہرہ کامیاب۔

آصف آباد 13 فروری (اعتماد نیوز):- تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس (TWJ-IJU) کے ضلع صدر عبدالرحمن نے کہا کہ حکومت ضلع میں صحافیوں کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے میں کوتاہی بند کرے۔ TWJ-IJU ضلع کمیٹی کے اعلان پر صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے احتجاجی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر صحافیوں نے پیر کو آصف آباد تحصیلدار کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا اور تحصیلدار رام موہن کو ایک عرضداشت سونپی۔ (TUWJ-IJU )کے ضلع صدر عبدالرحمن نے وزیراعلی کے سی آر پر صحافیوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہونے کا الزام لگایا۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومتیں صحافیوں کے مسائل کے حل میں کوتاہی برت رہی ہیں جس کی وجہ سے صحافی ناکافی اجرت کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ورکنگ صحافیوں کو فوری طور پر ہاؤس سائٹس الاٹ کی جائیں اور حکومت مکانات تعمیر کرواے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے ہیلتھ کارڈز ٹھیک سے کام نہیں کررہے، ہیلتھ کارڈ کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے اور ضلعی مرکز میں ویلنیس سنٹر قائم کیا جائے، میونسپل کونسل کے اجلاسوں میں میڈیا کے نمائندوں کو اجازت دی جائے، ریلوے اور بس پاسز پر رعایت بحال کی جائے اور 75 فیصد رعایت جاری رکھی جائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مالی طور پر پسماندہ صحافیوں کے لیۓ منڈل مراکز میں صحافتی عمارتیں تعمیر کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے TUWJ کے زیراہتمام شروع کیے گئے صحافی احتجاجی پروگرام کا پہلا مرحلہ ضلع کے 15 منڈلوں میں کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ وہ اسی جدوجہد کے جذبے کے ساتھ دو مرحلوں پر مشتمل ایجی ٹیشن پروگراموں کو کامیاب بنائیں۔ آئی جے کونسل کے رکن ایس وینوگوپال، ڈسٹرکٹ ایکریڈیٹیشن کمیٹی کے رکن پرکاش گوڑ، ٹی ڈبلیو جے کے ضلع نائب صدر کرشنم راجو، ٹی ڈبلیو جے الیکٹرانک میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے صدر بکاجی، الیکٹرانک میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ضلع نائب صدر راجندر پرساد، ٹی ڈبلیو جے کے ضلع اسسٹنٹ سکریٹری لو دیونوری رمیش، عبد الحنان، ایگزیکٹو سیکرٹری نتیش۔ کمار، TUWJ ضلع ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان وارانسی سرینواس، سید سوجر، صحافی میکلا سرینواس، داساری سریش، جانکیرام، رادھا کرشن چاری، راجو، کمار، نریش اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button