تلنگانہ

کھمم میں ڈبل بیڈروم مکانات کی افتتاحی تقریب کے موقع پر زبردست کشیدگی پی اجےکمار کمار کے قافلے کے سامنے خواتین کا زبردست احتجاج

بی آر ایس کارکنان اور عوام کے درمیان زبردست ہاتھا پائی

کھمم شہر کے ڈویژن 8 میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے ڈبل بیڈروم مکانات کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اس وقت حالات کشیدہ ہوگئی جب ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم میں عوامی نمائندوں کی جانب سے جانب داری برتی گئی ڈویژن کے عوام نے کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ قرعہ میں ناموں کا انتخاب ہونے کے باوجود اور کھمم اربن تحصل دار نے ڈبل بیڈروم مکانات جن مستحق افراد کو منظور ھوے ان تمام افراد کو مقرر وقت پر تقریب میں حاضر ہوکر اپنے مکانات کی پروسیڈنگ کاپی حاصل کرلے نے کی ہدایت جاری کی

 

مگر اچانک مستحق افراد اور منظور شدہ افراد کے ناموں کو نکال کر بی آر ایس کارکنان کے ناموں کو شامل کرکے مستحق افراد کے بجائے غیر مستحق افراد میں ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کردیے گیے ڈویژن کے عوام نے بالخصوص خواتین نے اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پی اجے کمار کے خلاف زبردست احتجاج کرتے الزام عائد کیا کے ڈویژن 8 جہاں کانگریس کارپوریٹر سیدلو حلقہ کی نمائندگی کرتے ہے بی اجے کمار نے اقتدار کے نشے میں مستحقین کے ناموں کو نکال کر بی آر ایس کارکنان میں ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم عمل میں لائی خواتین نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے پولیس عہدیداران اور پی اجے کمار کے گاڑی کے آگے لیٹ کر زبردست احتجاج کیا اور حالات کشیدہ ہوگئی ڈویژن کے عوام اور بی آر ایس کارکنان کے درمیان زبردست ہاتھا پائی ہوئے احتجاجیوں نے پی اجے کمار کے خلاف زبردست نعرے بازی کی پولیس اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے احتجاجیوں کو زبردستی وہاں سے ہٹا کر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کے قافلے کو بحفاظت وہاں سے روانہ کردیا

 

کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید نے صحافتی کانفرنس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن 8 وی ایس آر نگر کھمم میں ڈبل بیڈروم مکانات کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جو بدبخ تانا واقعہ پیش آیا اس کے ذمدار کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کو ذمدار قرار دیا محمد جاوید نے کہا کہ ڈویژن 8 جہاں کے کارپوریٹر کانگریس پارٹی سے ہے تعصبت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستحق عوام کو ڈبل بیڈروم مکانات سے محروم کرکے بی آر ایس کارکنان میں ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم عمل میں لائی گئیں

جو سراسر ناانصافی پر مبنی ہے محمد جاوید نے کھمم پولیس پر بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کھمم پولیس پی اجےکمار کے اشارے پر کام کررہی ہے کھمم کی پولیس بی آر ایس حکومت کی غلام بند چکی ہے محمد جاوید نے کہا کہ اس مسلہ پر مستحقین کو انصاف ملنے تک کھمم شہر میں ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کے خلاف احتجاج جاریِ رکھنے کا اعلان کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button