تلنگانہ

مجلسی کارپوریٹر اعظم شریف کے بھانجہ کی آج منگل کو تدفین

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں مجلس کے کارپوریٹر اعظم‌شریف کے بھانجے کے قتل کی  واردات میں ملوث دو ملزمین کو حراست میں لئے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ واضح رہے کہ آج سہ پہر سید مرتضیٰ انس، ساکن کمارواڈی کالونی، عیدی بازار کا عمر 24 سال پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔ انھیں علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ آج رات نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔انشاءاللہ نماز جنازہ بروز منگل ، مسجد صالحین، کمہار واری کالونی، عیدی بازار میں صبح 8 بجے ادا کی جائےگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button