جنرل نیوز

بچوں کی اسلامی تربیت سے ہی معاشرہ درست ہوسکتا ہے، جمعیۃ علماء ہند کاماریڈی کے مشاورتی اجلاس سے علماء کرام کا اظہار خیال۔

کاماریڈی 3/جنوری (پریس ریلیز) جمعیۃ علماء ہند اکابر کی قربانیوں سے سینچی ہوئی مقدس جماعت ہے، جو ہر موڑ اور موقع پر ملک وملت کی خدمت میں لگی ہوئی ہے، کاماریڈی میں بھی الحمدللہ جمعیۃ علماء ہند کا کام امیرالہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم منشاء کے مطابق ہورہا ہے،

 

اصلاح معاشرہ کے لئے ہم اپنی ذات کی اصلاح کی فکر کوشش کریں، ظاہر وباطن دونوں کو سنواریں، افراد خاندان اور اپنے ماتحت احباب کی فکر وکوشش کے ساتھ ساتھ معاشرہ کو برائیوں سے پاک و صاف کرنے کی ضرورت ہے، معاشرہ کی اصلاح کے لئے اجتماعی محنت اخلاص کے ساتھ کرتے رہیں گے تو معاشرہ درست ہوگا ورنہ معاشرہ کا بگاڑ مزید بگڑ جائیگا، مشورہ کے وقت ہر ایک رائے الگ الگ ہوتی ہے

 

، لیکن جب مشاورت سے کوئی چیز طے ہوجائے تو اس پر راضی ہوکر کام کو سنجیدگی سے کرنے سے کامیابی ملتی ہے، اتفاق و اتحاد کے ساتھ کئے جانے والے کاموں میں اللہ کی مدد ونصرت حاصل ہوتی ہے، موجودہ ماحول کی درستگی کے لیے اجتماعیت سے کام کرنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار خادم ملت حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ (صدر جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی) نے جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کی جانب سے ضلعی دفتر پر منعقد کردہ ذمہ داران واراکین کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے کہا کہ خواتین میں دینی مزاج اور ماحول پیدا کرنے کیلئے مسلسل جدوجہد کرنا بھی ضروری ہے، انکی تعلیم اور تربیت کیلئے مستقل جدوجہد ضروری ہے،

 

عصری تعلیم حاصل کرنے والے بچے اور بچیوں کی دینی تعلیم اسلامی تربیت لازم ہے، اور اعلیٰ تعلیم کیلئے انکی ذہن سازی کے ساتھ حسب ضرورت تعاون ضروری ہے، اوقافی جائیدادوں کا تحفظ کیلئے فی الفور اقدامات کئے لئے لائحہ عمل تیار کیا گیا، اس مشاورتی اجلاس میں مولانا نظرالحق (صدر منڈل کاماریڈی) نے استقبالیہ کلمات پیش کیا، محترم مولانا مفتی ریحان قاسمی (نائب صدر مقامی جمعیۃ علماء کاماریڈی) نے حالات حاضرہ پر اہم تجاویز پیش کیں، الحاج سید عظمت علی (جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ضلع کاماریڈی) نے قوم وملت کیلئے کی جانے والی خدمات اور آئندہ کے عزائم پیش کئے، محمد عزیز الدین عزیز (صدر حلقہ اسلام پورہ) نے عصری علوم حاصل کرنے والے طلباء کو مزید آگے بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیا، حافظ محمد یوسف حلیمی انور، حافظ محمد مشتاق حلیمی (نائبین صدور ضلعی جمعیتہ) نے اوقافی جائدادوں کا تحفظ کیلئے مستقل جدوجہد کا لائحہ عمل پیش کیا، شیخ مقیم الدین نے ائمہ کرام خدام دین کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے ممکنہ کوشش و تفصیلات سے آگاہ کیا، قاری مجاہد صدیقی (آرگنائز سکریٹری جمعیۃ علماء سرسلہ) نے دیہی مسلمانوں میں اسلامی تشخص کی برقراری کیلئے مستقل جدو جہد کی اہمیت پر روشنی ڈالی، محترم مولانا مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری (صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک) نے جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کے زیراہتمام کاماریڈی میں 5 ضلعوں پر مشتمل بین ضلعی تربیتی اجلاس منعقد کرنے کی تجویز پیش کی، جس کو اراکین نے اپنی تائید کے ذریعے منظوری دی، مولانا منظور عالم مظاہری نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، جبکہ حافظ شیخ حیدر کی قرأت کلام پاک اور قاری طاہر صاحب کی نعت رسولﷺ سے اجلاس کا آغاز ہوا اور مفتی عمران خان قاسمی (صدر مقامی جمعیۃ علماء کاماریڈی) کی دعا پر اجلاس اختتام کو پہنچا، شیخ اسماعیل (صدر حلقہ بلال) محمد عبدالرحیم، ومحمد فصیح الدین نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا، اور حافظ عبدالواجد علی خان حلیمی (سکریٹری جمعیۃ علماء ضع کاماریڈی) نے اظہار تشکر پیش کیا، اس اجلاس میں مولانا شعیب خان قاسمی، حافظ سید عمران، حافظ شرف الدین حلیمی (سکریٹری مقامی جمعیۃ) محمد عبدالقیوم (صدر حلقہ مدینہ) حافظ تقی الدین منیری (پریس سکریٹری مقامی جمعیۃ کاماریڈی) محمد حنیف (صدر حلقہ نور) حافظ سراج، میر مبشر علی عامر (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بھکنور) مفتی ارشد قاسمی (نائب صدر جمعیۃ علماء تاڑوائی) حافظ عمران (سکریٹری جمعیۃ ss نگر) محمد جمیل (خازن جمعیۃ دومکنڈہ) حافظ شمشاد (لنگناپیٹ) حافظ عدنان ذاکر (پریس سکریٹری منڈل جمعیۃ کاماریڈی) محمد فیروز الدین (ضلع پریس سکریٹری) محمد سلیم الدین (ضلع سکریٹری) کے علاوہ جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے اراکین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button