تلنگانہ

کھمم میں عمران پرتاب گڑھی اور محمد اظہر الدین کا انتخابی جلسہ سے خطاب

کھمم سے حافظ جواد احمد کی خصوصی رپورٹ

مرکز میں فرقہ پرست طاقتوں کو مات دینے کے لیے تلنگانہ اسمبلی انتخابات سمی فائنل تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر پھچلے ساڑے نو سال سے اقلیتوں کا استحصال کیا بی آر ایس پارٹی کو بی جے پی رشتدار پارٹی قرار دیا پھچلے ساڑھے نوسال میں مسلم تحفظات ڈبل بیڈروم مکانات مسلمانوں کو سبسڈی لونس اور اردو زبان پر عمل آوری ندارد۔۔۔

ان خیالات کا اظہار کھمم سٹی کانگریس کمیٹی کی جانب سے سیکول فنکشن ہال کھمم میں منعقدہ مسلم اقلیتی جلسہ سے ملک کے نامور شاعر رکن راجہ سبھا و صدر کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ عمران پرتاب گڑھ اور محمد اظہر الدین کا خطاب

آج کھمم شہر کے سیکول فنکشن ہال میں کھمم سٹی کانگریس کانگریس پارٹی کی جانب سے منعقدہ مسلم اقلیتی جلسہ عام سے عمران پرتاب گڑھ اور حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار محمد اظہر الدین بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ مرکز میں فرقہ پرست طاقتوں کو مات دینے کے لیے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کو سیمی فائنل قرار دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر پچھلے ساڑھے نو سال سے تلنگانہ میں اقلیتوں کا استحصال کرتے ہوئے مرکز میں فرقہ پرست بی جے پی کا بھر پور تعاون کیا

 

کے سی آر نے 2014 میں تلنگانہ کے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کا وعدہ کرتے ہوئے اقتدار میں آئے اپنے وعدہ کو فراموش کرتے ہوئے تلنگانہ کے مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی کی کے سی آر نے مرکز میں جب بھی بی جے پی حکومت کو ضرورت پڑی کے سی آر نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بھر پور تعاون کیا

 

عمران پرتاب گڑھ نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کے سی آر وزیر اعظم نریندر مودی کے یار ہے اور بی آر ایس پارٹی کو بی جے پی رشتہ دار پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج تلنگانہ کے مسلمانوں کو تحفظات فراہم نہیں کیے گئے اور نہ ہی سبسڈی لونس فراہم کیے گئے مسلمانوں کو تمام شعبوں میں کے سی آر کی تاناشاہی  حکومت نے پسماندہ کرنے کا کام کیا کانگریس پارٹی ھی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کے تمام طبقات کے ساتھ مساویانہ برتاؤ کرتی ہے

 

عمران پرتاب گڑھ اور محمد اظہر الدین نے 30 نومبر کو منعقدہ اسمبلی انتخابات میں کھمم اسمبلی حلقہ سے ٹی ناگیشور راؤ کو ایک تاریخی جیت سے ھم کنار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی عوام 30 نومبر کے بعد کے سی آر کو اقتدار سے بیدخل کردیں گی

 

اس موقع پر سابقہ ریاستی وزیر و امیدوار حلقہ اسمبلی کھمم کانگریس پارٹی ٹی ناگیشور راؤ اور سابقہ مرکزی وزیر رینکا چودری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب کبھی بھی ملک و ریاست تلنگانہ کے مسلم اقلیتوں نے کانگریس کے حق میں ووٹ کا استعمال کیا ملک میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آئے کانگریس پارٹی کی کامیابی میں ہمیشہ مسلم اقلیتوں کا کلیدی کردار رہا ہے ٹی ناگیشور راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس اقتدار میں آتے ھی مسلم ڈکلیریشن پر اثر کے ساتھ عمل کیا جائے گا اور کانگریس کی جانب سے 6 ضمانتوں کا جو اعلان کیا گیا صد فیصد عمل کیاجائے گا ٹی ناگیشور راؤ نے کھمم شہر کے مسلمانوں سے وعدہ کیا کہ مسلمان جو بے گھر اس گھر بناکر دیا جائے گا تمام طبقات کے ساتھ ہر شعبہ میں انصاف کیے جانے کا تیقن دیا

 

جلسہ عام میں عوامی سروں کا سمندر دیکھا گیا بالخصوص جلسہ عام میں برقہ پوش مسلم خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی جلسہ کی صدارت محمد جاوید کھمم سٹی کانگریس صدر نے کی اسٹیج پر ڈپٹی میر کھمم بلدیہ کارپوریشن فاطمتہ الزہرا نمائندہ کارپوریٹر کانگریس پارٹی محمد مصطفی کھمم سٹی کانگریس اقلیتی صدر حافظ عباس کھمم کے علاوہ کانگریس کے مبصرین ڈاکٹر اویناش واج ریکر سابقہ ریاستی وزیر مہاراشٹر کے علاوہ کانگریس پارٹی کے کارپوریٹرس بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button