تلنگانہ

تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں نوجوان پر شیر کا حملہ

عادل آباد _ 12 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے  آصف نگر ضلع میں ایک شیر نے بائیک پر سوار ایک نوجوان پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔کاغذنگر سے تعلق رکھنے والا یہ شخص وانکیڈی منڈل کی سمت آرہا تھا کہ انکاساپور کو پارکرنے کے بعد جھاڑیوں میں سے ایک شیر نے اچانک اس پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں یہ نوجوان گھبراکرسڑک پر نیچے گرپڑا۔اس حملہ کے بعد شیر بھی دوسری طرف نیچے گرپڑا۔ ا س واقعہ کے بعد خوف کے عالم میں یہ نوجوان، اپنی بائیک کو چھوڑکرتقریبا ایک کلومیٹر تک دوڑتا رہا۔ مقامی لوگوں نے  اس کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا اور اس کی مرہم پٹی کے بعد اسے اس کے مکان پہنچایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button