ایجوکیشن

بریکنگ نیوز _ اساتذہ کی 5 ہزار جائیدادوں پر تقررات کے لئے ڈی ایس سی امتحان منعقد کرنے وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کا اعلان

حیدرآباد _ 24 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے ڈی ایس سی امتحان منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے

 

وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی ہدایت پر 5089 اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے ڈی ایس سی امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے معذور بچوں کے اسکولوں میں 1523 اساتذہ کی جائیدادوں کو پر کیا جائے گا۔ جنھیں اسپیشل ٹیچرس کہا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اب تک محکمہ تعلیم میں اساتذہ اور غیر تدریسی کے 12 ہزار جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے گئے ہیں اور کئی کنٹریکٹ ملازمین کو باقاعدہ بنایا گیا ہے

 

وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ ٹیٹ امتحان 16 ستمبر کو منعقد ہوگا اور اس کے نتائج 27 ستمبر کو جاری کئے جائیں گے اس کے فوری بعد ڈی ایس سی امتحان کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے سابق میں منعقد ہونے والے ڈی ایس سی کی طرز پر ضلع کلکٹر کی قیادت میں ہر ضلع میں کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button