انٹر نیشنل

فلسطینی اداکارہ میسا عبدالہادی گرفتار۔ حماس کی تائید کا الزام

نئی دہلی: اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل حملوں کے درمیان اسرائیل کی پولیس نے مشہور فلسطینی اداکارہ اور سماجی کارکن میسا عبدالہادی کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسرائیلی پولیس نے میسا پر سوشل میڈیا پوسٹ کی ایک سیریز میں حماس کی حمایت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ کارروائی کی ہے۔

 

فلسطینی اداکارہ میسا عبدالہادی کو منگل کی صبح نازتھ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق اداکارہ میسا نے کئی بیان دیے ہیں جنھیں اکتوبر کو یہودی ملک کے شہریوں کے خلاف حماس کے ذریعہ کیے گئے تشدد اور تباہی کی حمایت مانا جا سکتا ہے۔

 

اسرائیل پولیس کے مطابق میسا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسرائیل اور غزہ کے درمیان ٹوٹی ہوئی سرحدی باڑ کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس کا عنوان تھا ’چلو برلن کے انداز میں چلیں۔‘ پولیس نے کہا کہ یہ جنگ کو توڑنے اور تصویر کو گری ہوئی برلن کی دیوار کی طرح پیش کرنے کی ایک واضح اپیل تھی۔

 

فلسطین پر لگاتار بمباری ہو رہی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان حملوں کی وجہ سے ہر دن غزہ شہر ملبہ میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔ اسرائیل کے حملے میں اب تک غزہ میں ہزاروں بچوں سمیت 5 ہزار سے زیادہ لوگ شہید ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button