انٹر نیشنل

ہند سری لنکا سرحد کے پاس سمندر سے 33 کیلو سونا ضبط، اسمگلرس نے پھینک دیا تھا۔ دیکھئےآپریشن گولڈ کا ویڈیو

نئی دہلی: کوسٹ گارڈ، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) اور کسٹمز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسمگرس کی جانب سے سمندر میں پھینکا گیا قریب 33 کلو سونا برآمد کرلیا ہے۔ یہ سوناجس کی قیمت 20.2 کروڑ روپے بتائی گئی ہے سری لنکا سے ہندوستان اسمگل کیا جا رہا تھا۔

 

 

 

یہ بات ایک سرکاری پریس ریلیز میں بتائی گئی ہے۔یہ ضبطی سری لنکا اور ہندوستان کے درمیان ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کے حوالے سے ڈی آر آئی کو ملے ایک مخصوص ان پٹ کے نتیجے میں کی گئی جس کے بعد 30 مئی کو انڈین کوسٹ گارڈ اور ڈی آر آئی نے مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا۔

 

 

 

یہ سونا اسمگرس نے سمندر میں پھینک دیا تھا، غوطہ خوروں کی مدد سے قیمتی دھات کو سمندر سے نکال لیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اسمگلرس نے سونا اس وقت پانی کے جہاز سے پھینک دیا جب ہند سری لنکا سمندری سرحد کے پاس ایجنسیز کے حکام ان کا تعاقب کررہے تھے۔یہ کاروائی تمل ناڈو میں انجام دی گئی۔

 

 

 

اسمگلرس غیر قانونی طور پر سری لنکا سے سونا دو کشتیوں میں سمندر کے راستے سونا  ہندوستان لا رہے تھے۔ حکام کی جانب سے تعاقب کے ساتھ ہی کشتی میں سوار اسمگلروں نے سونا سمندر میں پھینک دیا تھا تاہم انڈین کوسٹ گارڈ، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) اور کسٹمز کے اہلکاروں نے مل کر دو روزہ آپریشن کیا اور سونا‌ سمندر سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی جبکہ اسمگرس کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button