جنرل نیوز

جنگاؤں میں عازمین حج کا ٹیکہ اندازی پروگرام

 

ریاستی حج کمیٹی تلنگانہ کی ہدایت پر ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں کی جانب سے مقامی اربن پرائمری ہیلتھ سینٹر پر رواں سال 2024 کے عازمین کا ٹیکہ اندازی پروگرام منعقد کیا گیا جس کی صدارت تیلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے منعقدہ ویکسینیشن کوارڈینیٹر برائے ضلع جنگاؤں و جنرل سیکرٹری ضلع حج سوسائٹی محمد خواجہ مجتہد الدین نے کی اس موقع پر ضلع جنگاؤں سے جانے والے تمام عازمین حج کا میڈیکل ٹیسٹ منعقد کرتے ہوئے ان کی ٹیکہ اندازی کی گئی

 

کمیونٹی ہیلتھ افیسر جناب معراج الرحمن ڈاکٹر سری تیجہ ڈاکٹر اشوک کمار نے عازمین حج کی صحت سے متعلق تمام تفصیلات حاصل کی اور انہیں ضروری دوائیں فراہم کی اس موقع پر ضلع حج سوسائٹی کے نائب صدر و 28 وارڈ کے میونسپل کونسلر محمد صمد صدر جامع مسجد کمیٹی و معاون رکن بلدیہ مسیح الرحمن ذاکر پٹیل خازن ضلع حج سوسائٹی جناب ظہیر الدین ڈاکٹر رحیم رامش محمد سراج الدین شہباز شبیر احمد و دیگر موجود تھے پروگرام کے اختتام پر پروگرام کوارڈینیٹر محمد خواجہ مجتہد الدین نے عازمین حج کو ضروری ہدایتیں دی

 

اور ان سے گزارش کی کہ وہ جنگاؤں والوں کے لیے پورے ملک کے مسلمانوں کے لیے اور خاص طور پر عالم اسلام کے تمام ایمان والوں کے لیے دعا فرمائیں کہ اللہ تعالی ان سب کے جان کی مال کی عزت کی ابرو کی ایمان کی سب کی حفاظت فرمائے حالات درست فرمائے ہر قسم کے شرور و فتن سے حفاظت فرمائے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ہم سب کی جانب سے بھی سلام پیش کرنے کی گزارش کی۔ مزید انہوں نے ریاستی حج کمیٹی کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان‌پر اعتماد کرتے ہوئےٹیکہ اندازی کی اس ذمہ داری کے ادا کرنے کے لیے انہیں منتخب فرمایا ۔ جناب عبدالصمد کی ہدیہ تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں ایا

متعلقہ خبریں

Back to top button