جنرل نیوز

مجید عارف کی کتاب "میرا شہر میرے لوگ” کی 11 ڈسمبر کو رسم اجرائی

نظام آباد. 4/ ڈسمبر (اردو لیکس)مجید عارف چیف ایگزیکٹیو آفیسر مائی نظام آباد. کام www.mynizamabad.com ویب سائٹ کی اطلاع کے بموجب متحدہ ضلع نظام آباد کی معروف شخصیات کے حیات و کارناموں پر مشتمل سوانحی خاکے جو کہ مذکورہ ویبسائٹ پر شائع ہوچکے ہیں انہیں کتابی شکل میں "میرا شہر میرے لوگ” سیریز ١ کے تحت پیش کیا گیا ہے.

 

تعمیر پبلیکیشنز حیدر آباد کی جانب سے شائع کردہ اس کتاب کی رسم اجراء بدست مسٹر رفعت محمد خان سئنیر سابق کارپوریٹرو قائد مجلس کے ہاتھوں بتاريخ 11 ڈسمبر بروز اتوار صبح 11 بجے دن ان ہی کی رہائش گاہ واقع قلعہ روڈ نظام آباد پر عمل میں آئے گی. مہمان خصوصی کی حیثیت سے مسٹر سید نجیب علی ایڈووکیٹ، سابق رکن اردو اکیڈمی شرکت کریں گے. اس کتاب میں ضلع نظام آباد کی مقتدر شخصیات مولانا ولی اللہ قاسمی، یعقوب سروش، مولوی عبدالغفار، تبسم فریدی، غلام نبی نصرت شطاری، فضل اللہ قریشی، بہادر علی راجانی، شوکت علی صوفی، جمیل نظام آبادی،احمد پریمی ،مقیت فاروقی،ڈاکٹر اسلم فاروقی،،اطہر معین ،ڈاکٹر عزیز سہیل، جمیل احمد خان کے خاکے شامل ہیں.

یہ کتاب ایموزان کے علاوہ والماٹ ای بائی کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں چالیس ہزار سے زائد اسٹورز پر دستیاب ہے۔ہندوستان میں یہ کتاب رعایتی قیمت صرف 250 روپے میں گوگل پے/فون پے/پے ٹی ایم

9390698834

کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے. مزکورہ موبائل فون نمبر پر رقم ارسال کرنے کے بعد مکمل پتہ اسی فون نمبر پر واٹس آپ کریں تاکہ کتاب بزریعہ رجسٹرڈ پوسٹ روانہ کی جاسکے.  مجید عارف نے تقریب رسم اجراء میں باذوق احباب سے شرکت کی گزارش کی ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button