تلنگانہ

حیدرآباد میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

حیدرآباد: شہرکے نیلوفرہاسپٹل میں ایک خاتون نے چاربچوں کوجنم دیا۔ ماں اوربچے صحت مند بتائے گئے ہیں۔ خیریت آباد کے ایم ایس مقطعہ علاقہ کی رہنے والی خاتون امینہ النیسا کو درد زہ کی شکایت پر14 اگست ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے ان کا آپریشن کیا۔ خاتون نے آپریشن کے ذریعہ چاربچوں کو جنم دیا جن میں تین لڑکیاں اورایک لڑکا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پانچ لاکھ خواتین میں سے کسی ایک خاتون کو ایک ساتھ چاربچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button