نیشنل

لکھنؤ میں آدھی رات کو زلزلہ _ جانی نقصان کی اطلاع نہیں

لکھنو_ 20 اگست ( اردولیکس) اتر پردیش کے لکھنؤ میں جمعہ کی  آدھی رات کو ایک شدت کا  زلزلہ آیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے کہا کہ لکھنؤ میں ہفتہ کی صبح تقریباً 1.12 بجے یہ  زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز لکھنؤ سے 139 کلومیٹر دور تھا اور زلزلے کے جھٹکے اندرون ملک 82 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔ آدھی رات کو زمین ہلنے پر   لوگ پریشان رہ گئے۔ وہ گھروں سے سڑکوں پر نکل آئے ۔ دریں اثنا، حکام نے بتایا کہ زلزلے سے ہونے والے جانی  نقصانات کے بارے میں ابھی تک معلومات نہیں ہو سکی

متعلقہ خبریں

Back to top button