جنرل نیوز

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے طلبہ کا نعت گوئی کا شاندار مظاہرہ

ایم ایس گاٹ ٹیلنٹ کے فائنل مقابلوں کا 9اور 10 مارچ کو ایم ایس کے سوشیل میڈیا پر اجراء

حدرآباد۔9 مارچ (پریس ریلیز)ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے طلبہ کی غیر نصابی سرگرمیوں پر مشتمل صلاحیتوں کی جانچ اور ان کی حوصلہ افزآئی کے لئے ‘ایم ایس گاٹ ٹیلنٹ’ کے عنوان سے خصوصی مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس سلسلہ میں نظم ،حمد اور نعت گوئی کی صلاحیت کے جانچ کے لئے گذشتہ تین ماہ سے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ۔ان مقابلوں کےاختتام پر اس کوایک شاندار شو’ ایم ایس گاٹ ٹیلنٹ 2024’کی شکل میں گذشتہ ماہ سے ایم ایس کے سوشیل میڈیا پر پیش کیا جا رہا ہے۔ان مقابلوں کا پہلا رآونڈ ایم ایس کے اسکولس اور کالجوں میں منعقد کیا گیا تھا جہاں پر ان طلبہ کو مدعو کیا گیا تھا جو حمد نعت اورنظم کو ترنم سے پڑھنے کے خواہشمند ہیں۔

 

اس طرح حیدرآباد بھر میں پھیلے ٰ ایم ایس کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کے صلاحیت کی جانچ کی گئی ۔پہلے رآونڈ میں طلبہ کی صلاحیت کی بناء پر انہیں دوسرے رآونڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔ ایم ایس گاٹ ٹیلنٹ کےدوسرے رآونڈ کا انعقاد ایم ایس کی پہل’ ابابیل میڈیا ہب ‘میں کیا گیا۔ اس کے لئے طلبہ و طالبات کے لئے الگ الگ رآونڈ روبن کی اساس پر مقابلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ایم ایس گاٹ ٹیلنٹ کےدوسرے رآونڈ پر مشتمل گیارہ ایپیسوڈز کو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے سوشیل میڈیا یوٹیوب،فیس بک اور انسٹا گرام پر پیش کیا جا چکاہے جسے ناظرین نے کافی سراہا۔ ان مقابلوں کے فائنلس کے لئے’ ابابیل میڈیا ہب’ کے اسٹوڈیو سلسبیل’ میں ایک شاندار خصوصی سیٹ لگایا گیا جہاں طلبہ و طالبات کے فائنل مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں بہترین مظاہرہ کی بناء پرطالبات اور طلباء میں سے تین تین ونرس کا انتخاب کیا گیا اس کے علاوہ بھی بہتر مظاہرہ پیش کرنے والے طلبہ کو کنسولیشن پرآئزس بھی دیئے گئے ۔

 

ایم ایس گاٹ ٹیلنٹ کے فائنل مقابلوں کو ایم ایس کے سوشیل میڈیا پر 09 مارچ اور 10 مارچ کو ریلزکیا جا رہا ہے۔ ایم ایس گاٹ ٹیلنٹ کےلڑکیوں کا فائنل مقابلہ 9 مارچ بروز ہفتہ شام 8بجے جبکہ لڑکوں کا فائنل مقابلہ 10 مارچ بروزاتوار شام 8بجے ایم ایس کے سوشیل میڈیا یو ٹیوب فیس بک اور انسٹا گرام پر اپلوڈ کیا جائے گا۔ ایم ایس گاٹ ٹیلنٹ حمد نعت نظم مقابلوں میں طلبہ کی صلاحیت کی جانچ کے لئے بطور جج معروف نعت خواں اسد خان صاحب کی خدمات حاصل کی گئیں تھیں جنہوں نہ صرف فائنلسٹس اور ونرس کے انتخاب بلکہ دوران مقابلہ طلبہ و طالبات کو نعت گوئی کی تجاویز اور مختلف امور سے بھی واقف کروایا۔ اسد خان صاحب نےایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی جانب سے نظم ،حمداورنعت گوئی مقابلوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے

 

ان مقابلوں میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے طلبہ کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اورمستقبل میں ایم ایس کی جانب سے اس طرح کی کسی بھی کاوش سے تعاون کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button