نیشنل

اترپردیش کی الہ آباد سنٹرل یونیورسٹی میں طلبہ اور سیکورٹی گارڈز کے درمیان جھڑپیں _ فائرنگ میں کئی طلبہ زخمی

لکھنو _  اترپردیش کی الہ آباد سنٹرل یونیورسٹی میں طلباء اور سیکوریٹی گارڈز کے درمیان جھڑپوں کا واقعہ پیش آیا۔ ان جھڑپوں میں  سیکوریٹی گارڈز کی جانب سے کئی راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ جس میں کئی طلباء زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان جھڑپوں میں سابق اسٹوڈنٹ لیڈر وویکانند پاٹھک کا سر پھٹ گیا ہے۔ طلباء نے الزام لگایا ہے کہ سیکوریٹی گارڈز نے ان پر کئی راؤنڈ گولیاں چلائیں۔

 

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی  ویڈیوز میں مظاہرین کو گارڈز اور پولیس عہدیداروں پر پتھراؤ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جنہیں تشدد شروع ہونے کے بعد کیمپس میں بلایا گیا تھا۔ایک موٹر سائیکل کو آگ لگا دی گئی۔ ایک دوسری ویڈیو میں مبینہ طور پر گارڈز کو مرکزی دروازے پر مظاہرین کو لاٹھیوں سے مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button