جرائم و حادثات

حیدرآباد پرانے شہرکے کولرس کے گودام میں لگی بھیانک آگ

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہرمیں کولرس کے گودام میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ،آج سہ پہر میر عالم ٹینک کے قریب کالے پتھر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع کولرس کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی اوردیکھتے ہی دیکھے پھیل گئی۔ آگ کے شعلہ کافی بلندی تک اٹھ رہے تھے اورعلاقہ میں دھویں کے کثیف بادل چھا گئے تھے۔ فوری طورپر چار فائرانجنوں کو طلب کرکے کئی گھنٹوں کی جد و جہد کے بعد آگ پرقابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا۔لاکھوں روپئے مالیتی نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button