جنرل نیوز

کولم پلی میں جامعہ نظامیہ کے سالانہ امتحانات 

نارائن پیٹ: 03 فروری (اردو لیکس) مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ میں سالانہ امتحانات جامعہ نظامیہ حیدرآباد کا سنٹر قائم کیا گیا۔ جس میں نارائن پیٹ کے علاوہ مختلف مقامات شادنگر’ گدوال’ حیدرآباد’ پرگی’ کے علاوہ دیگر مقامات سے کثیر تعداد میں طلباء نے امتحانات جامعہ نظامیہ اہل خدمات شرعیہ( نائب قضاءت’ تکمیل حفظ قرآن’ خطابات’ امامت’ موذنی’ ملا ) کے علاوہ دیگر میں شرکت کرتے ہوئے امتحانات تحریر کئے۔ امتحان سنٹر کی نگرانی مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ و بانی مدرسہ کولم پلی نے کی۔

 

جبکہ ممتحن کی حیثیت سے جامعہ نظامیہ حیدرآباد سے الحاج مولانا حافظ سید یوسف علی اظہر کامل جامعہ نظامیہ نے شرکت کرتے ہوئے ممتحن کے فرائض انجام دئے۔ اس موقع پر مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی ناظم تعلیمات مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی’ حافظ جلال الدین اشرفی’ حافظ عبدالکریم’ حافظ محمد تقی,سید چندا حسینی، حافظ محمود ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button