نیشنل

پرگیان روور کی نئی کھوج ، چاند میں آکسیجن موجود اور معدنیات کے بھاری ذخائر _ اسرو کے سائنسدانوں کا نیا انکشاف

بنگلورو _ 29 اگست ( اردولیکس ڈیسک) اسرو کے سائنسدانوں نے چاند پر آکسیجن کی موجودگی اور مختلف معدنیات کے بھاری ذخائر پائے جانے کا انکشاف کیا ہے چندریان -3 مشن کے حصے کے طور پر، پرگیان روور، جو قطب جنوبی پر کامیابی سے اتر کر مختلف تحقیق میں مصروف ہے ، نے بہت سی اہم معلومات اکٹھی کیں ہیں ۔

 

چاند پر آکسیجن کی موجودگی کے علاوہ یہ پہلی بار دریافت ہوا کہ چاند پر گندھک ( سلفر ) کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ پرگیان روور نے آکسیجن اور سلفر کے علاوہ کئی معدنیات کا پتہ لگایا ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے ٹویٹر پر اس کا انکشاف کیا۔

 

اسرو کے مطابق، پرگیان روور نے چاند پر ایلومینیم (Al)، کیلشیم (Ca)، آئرن (Fe)، کرومیم (Cr)، ٹائٹینیم (Ti)،میگنیز (Mn)، سلکان (Si) اور آکسیجن (O) کا پتہ لگایا ہے۔

 

اسرو کے سائنسدانوں نے چاند پر مٹی اور چٹانوں کا مطالعہ کرنے اور اس کی کیمیائی اور معدنی خصوصیات کی چھان بین کرنے کے لیے پرگیان روور کو ایل آئی بی ایس (لیزر انڈسڈ بریک ڈاؤن اسپیکٹروسکوپ) کے ساتھ نصب کیا ہے۔ یہ وہ آلہ ہے  جس نے چاند کے جنوبی قطب پر معدنیات کا پتہ لگایا۔ اسرو نے کہا کہ چاند  ہائیڈروجن  کی تلاش بھی جاری رہے گی۔ اس نے کہا کہ پرگیان روور میں نصب لِبس آلہ بنگلور کی لیبارٹری برائے الیکٹرو آپٹکس سسٹم نے تیار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button