تلنگانہ

مولانامحمد رحیم الدین انصاری کی دینی ملی خدمات نا قابل فراموش: یونائیٹڈ مسلم فورم کا بیان

حیدرآباد۔ یونائیٹڈ مسلم فورم اپنے صدر مولانامحمد رحیم الدین انصاری کے انتقال پر گہرے رنج وافسوس کا الہا کرتا ہے اور مرحوم کی ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ ان کے حق میں دعائے مغفرت کرتا ہے۔

 

فورم کے ذمہ داران مولا نا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری ،مولا نا سید محد قبول بادشاہ قادری شطاری ،مولا نامیر قطب الدین علی چشتی مولانا شاہ حمد جمال الرحمن مفتاحی مولا نا مفتی سید صادق محی الدین فہیم ملا نا خالد سیف اللہ رحمانی ، جناب ضیا الدین نیر ، جناب سید منیرالدین احمد مختار ( جنرل سکریٹری ) ،مولا ناسیداحمد حسینی سعید قادری ،مولانا سید شا ظهیرالدین علی صوفی قادری ،مولانا سید مسعود سین مجتہدی ،مولا ناسید تقی رضا عابدی ،مولانا سید شا فضل اللہ قادری الموسوی ، مولانا ظفر احمد جمیل حسامی ، مولا نا عبد الغفار خان سلامی ، مولا نا محد خواجہ شجاع الدین افتاری حقانی پاشاہ، ڈاکٹر بابر پاشاہ، ڈاکٹر مشتاق علی اور جناب محمدشفیع الدین ایڈوکیٹ مولا نا زین العابد بین انصاری ، جناب احمد عرشفیق ، ڈاکٹر نظام الدین ،سید قطب الدین مینی ،سید وصی اللہ قادری نے اپنے مشترکہ بیان میں ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

 

مرحوم نے ملی اتحاد کے لئے جوکوششیں کی ہیں وہ نا قابل فراموش ہیں ، اپنے عہد کے جید عالم دین مولا نا محد حمید الدین عاقل حسامی کے دست راست کی حیثیت سے انہوں نے دینی مدارس و جامعات کے استحکام کے لئے کام انجام دیا مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر سالارملت الحاج سلطان صلاح الدین اولی اور جناب عبد الرحیم قریشی کیساتھ مل کر کام کیا ، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی سرگرمیوں میں بھی ان کا بڑا کردار رہا، دارالعلوم حیدرآباد کے لئے ان کے مشن کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے ، فورم کے ذمہ داران اس بات کی توقع رکھتے ہیں کہ اس اسلامی یو نیورسٹی کومرحوم کے خوابوں کی تعبیر بنائے رکھنے میں ان کے ورثاء وارکان شوری کوئی کسرنہیں رکھ چھوڑیں گے ۔ فورم کے ذمہ داران نے عامہ اسلمین کو ماہ میلادالنبی صلعم کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے میلادالنبی صلعم کو پورے ادب واحترام کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے، حالیہ عرصہ میں میلاد کے موقع پربعض جگہ غیر اسلامی شعائر دیکھے گئے جو غیر مناسب میں اور رحمت للعالمین صلعم کی امت کے شایان شان نہیں ہیں ، فورم کے ذمہ داران عامہ مسلمین سے اس بات کی گذارش کرتے ہیں کہ میلا دالنبی صلعم کو پورے نظم وعقیدت کے ساتھ منائیں ،خون کے عطیے کے کیمپس ، طعام عام و خاص ، دیگر خیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ جمعہ کے موقع پرائمہ کرام وخطیب صاحبان سے التماس ہے کہ وہ ان موضوعات پر عوامی شعور کو بیدار کر میں اورحقیقی معنوں میں میلا دمنانے کی ترغیب دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button