نیشنل

سپر ہیرو بننے کی کوشش،کرش فلم سے متاثر معصوم بچہ اسکول کی عمارت سے کود گیا۔ ویڈیو وائرل

نئی دہلی: ریاست اترپردیش کےکانپور میں واقع ڈاکٹر وریندرا سوروپ اسکول میں ایک چونکا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب تیسری جماعت کے طالب علم نے معروف بالی ووڈ فلم کرش کے ایک خطرناک ایکشن کو نقل کرنے کی کوشش کی اور بلندی سے کود گیا۔

 

 

 

طالب علم ویراٹ جو بابو پوروا محلے کی انیل کالونی کا رہنے والا بتایا گیا ہے اس نے اسکول کی پہلی منزل کی ریلنگ سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ یہ واقعہ سکول کے اندر نصب سی سی ٹی وی ویڈیو میں قید ہو گیا جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ویراٹ تنہا ریلنگ کی طرف آیا اور اس نے چھلانگ لگا دی۔

 

 

 

یہ واقعہ دوپہر 1:30 بجے پیش آیا جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے طالب علم کی والدہ دیپتی کو فون پر مطلع کیا۔ اطلاع ملتے ہی خاتون اپنے شوہر آنند کے ساتھ ہسپتال پہنچ گئی ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کیلئےاسکول انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہے۔ طالب علم کے والد آنند نے بتایا کہ اسکول انتظامیہ کے مطابق پانی پینے کے بہانے وہ کلاس سے اجازت لےکر باہر آیا تبھی اس کے تین دوست بھی وہاں پہنچ گئے۔تینوں دوست کرش اور اسپائیڈر مین کی طرح چھلانگ لگانے پر بات  کررہے تھے کہ کون چھلانگ لگا سکتا ہے اور ان کے درمیان  شرط لگ گئی جس کےبعد ان کا بیٹا ریلنگ سے کود گیا۔

 

 

 

معلوم ہوا ہے کہ لڑکا بالی ووڈ کی فلم کرش سے متاثر ہے اور وہ سپر ہیرو کو پسند کیا کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اس فلم میں ہریتک روشن نے ایک سپر ہیرو کا کردار ادا کیا ہے جس میں کئی طرح کےمتاثر کن اسٹنٹس کرتا نظر آیا۔ ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچوں پر اس طرح کی فلموں اور سیرئلس کے شدید اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ فلم اور حقیقت میں فرق نہ کرتے ہوئے بعض دفعہ ایسی کرجاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی جان پر بن آتی ہے۔قبل ازیں شکتی مان سیرئل دیکھ کر بھی بعض بچے ایسی حرکتیں کرچکے ہیں۔

https://www.latestly.com/socially/india/news/kanpur-shocker-class-3-student-jumps-off-first-floor-of-school-building-after-being-inspired-by-krrish-movie-video-surfaces-on-social-media-5282250.html

متعلقہ خبریں

Back to top button