نیشنل

معصوم بچی پر تشدد۔ برہم ہجوم نے خاتون پائلٹ اوراس کے شوہر کی سر عام پٹائی کردی: ویڈیوز وائرل

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں ایک خاتون پائلٹ اور اس کے شوہر کو ہجوم نے بری طرح زدوکوب کیا جس کی ویڈیو اب وائرل ہو رہی ہے۔ پائلٹ خاتون اور اس کے شوہر پر حملہ کرنے والوں کا الزام ہے کہ انہوں نے ایک بچی کو شدید شوکوب کیا اور اس کے جسم پر چرکے دئیے جو ان کے گھر میں کام کر رہی تھی۔

 

 

 

مشتعل ہجوم نے جوڑے کو سرعام زدوکوب کیا۔ انھوں نے خاتون پائلٹ کے بال پکڑ کر اسے مارا جبکہ ہجوم میں شامل مرد حضرات نے اس کے شوہرکو زدوکوب کیا۔معلومات کے مطابق پائلٹ اور اس کے شوہر دوارکا علاقے میں رہتے ہیں دونوں نے ایک 10 سالہ بچی کو اپنے گھر میں گھریلو ملازمہ کے طور پر رکھا۔ نابالغ کو گھر میں رکھ کر جوڑے نے اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

 

 

 

لڑکی کے ایک رشتہ دار نے اس کے ہاتھ اور چہرے پر زخم دیکھے اور پولیس کو اطلاع دی۔جیسے ہی لوگوں کو اس بات کا علم ہوا لوگ جوڑے کے گھر پہنچے اور انہیں گھیر لیا۔ پولیس نے اس جوڑے کے خلاف کیس درج کرکے انھیں حراست میں لے لیا ہے اور پوچھ تاچھ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button