جنرل نیوز

ترکی اورشام زلزلہ متاثرین کے لئے دوسرے مرحلہ میں جملہ 3،59،343روپیے وصول معاونین سے جمیت علماء نظام آباد کا اظہارتشکر

نظام آباد 20/(اردو لیکس)مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء نے آج اپنے پریس نوٹ میں بتایا کہ گذشتہ جمعہ شہر کی بعض مساجد میں ترکی اورشام کے زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کے لئے پہلے مرحلہ کے طورپر ریلیف وصول کی گئی تھی جس میں 1،65،194کی رقم حاصل ہوئی تھی

ْاب دوسرے مرحلہ میں شہر منڈل اورشخصی طورپرجملہ.

3،59،343روپیے حاصل ہوے ہیں جس کی تفصیلات بتاتے ہوے کہا کہ شہر نظام آباد کی مساجد میں مسجد فروٹ مارکٹ سے 8500مسجد یوسفیہ محلہ حطای سے 8500 مکہ مسجد احمدپورہ سے جمعہ کے موقع پر 9750اورشب معراج کے موقع پر 3235مسجد طیبہ مدرسہ مظہر العلوم سے 7010روپیے حاصل ہوے جبکہ شخصی طورپر 25،800روپیے موصول ہوے نیز منڈل آرمور وپرکٹ سے بدست مفتی رفیق ذاکر قاسمی 46500 ایم اے سی فارم سے 2280مسجد محمدیہ ایڑپلی سے 3100جامع مسجد ایڑپلی سے 1430مسجد اقصی سے 3950مسجدابوبکر سے 3515روپیے وصول ہوے اسی طرح رنجل منڈل سے بدست مولانامرزاخالد بیگ صدرجمعیة علماء رنجل منڈل 71390اوربودہن کی مختلف مساجد سے بدست مولاناعبدالحمید السائح قاسمی صدرجمعة علماء بودہن 134564روپیے الحمد للہ حاصل ہوے چندوراورورنی منڈل کے صدور سے جملہ رقم 40730بدست مفتی عبدالماجد چندور ومولانامرزاعابد بن عبداللہ حاصل ہوی نندی پیٹ منڈل سے حافظ عبدالرشید صدرجمعیة علماءنے 11934روپیے جمع کرائے ہیں جمعیة علماء پوچم پاڈ کے صدرمفتی نظام الدین نے 4850,روپیے وصول ہوے ہیں

 

اللہ تعالی عطیہ دہندگان کی جال ومال میں برکت عطاء فرماے شہداء ترکی وشام کی مغفرت فرماے متاثرین کی غیبی مددونصرت فرماے جن تنظیموں اورافراد نے اسلامی وانسانی ذمہ داری سمجھتے ہوے محنتیں کیں ہیں باری تعالی ان کی خدمات کو بھی قبول فرماے اس موقع پر جنرل سکریٹری وصدر کے علاوہ تمام ذمہ داروں نے مسلمانان شہر ومنڈل کا شکریہ اداکرتے ہوے نیک تمناؤں کااظہارکیا

 

واضح رہیکہ مرکزی جمعیت کوشش کررہی ہیکہ اس تعاون کو راست طورپر ترکی اورشام پہونچایاجاے ان شاء اللہ بہت جلد یہ جملہ دومرحلوں کی حاصل شدہ رقم5،24537روپیے ریاستی جمعیت علماء مولاناحافظ پیرشبیر احمد صاحب ودیگر ذمہ داران تک پہونچادی جاے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button