جنرل نیوز

جماعت اسلامی ہند شہر محبوب نگر کے زیر اہتمام جمعہ کو عید ملاپ تقریب: ڈاکٹرعبدلخالق رشید امیر مقامی

محبوب نگر: جماعت اسلامی ہند شہر محبوب نگر کےاطلاع کےبموجب جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عیدملاپ پروگرام 28 اپریل بروز جمعہ شام 7 بجے بمقام علیس کنونشن راءچور روڈ محبوب نگر پر منعقد ہوگا۔جس‌میں مہمانان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند چارمینار ، جناب محمد عزیزالرحمان صاحب (تلگٶ مقرر) جناب محمد خٶاجہ پاشاہ صاحب ناظم ضلع محبوب نگر مخاطب  کرینگے. مہمانان اعزازی کے طور پر ڈاکٹر رام کشن صاحب سپریٹنڈٹ گورنمنٹ ہاسپٹل محبوب نگر . ریو- سامیول پرماجیوتھی جنرل سیکریٹری پاسٹرس اسوسی ایشن محبونگر مخاطب کرینگے ۔اس اہم پروگرام میں بلا لحاظ مذہب وملت شہریان محبوب نگر سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button