این آر آئی

بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کا اجلاس و عید ملن پروگرام 

ریاض ۔ کے این واصف

بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض نے اپنا میعادی اجلاس و عید ملن کا اہتمام کیا۔ اجلاس کی صدارت کلب کے صدر کے این واصف نے کی۔ سابق صدر محمد سیف الدین نے اجلاس کی کاروائی چلائی۔ اجلاس مین معمول کے موضوعات اور آئندہ کے پروگرامز پر تبادلہ خیال کے بعد ایک مختصر ادبی نشست منعقد ہوئی۔

 

کے این واصف نے “بے دھاری تلوار” کے عنوان سے محمد سیف الدین پر لکھا تعارفی خاکہ پیش کیا۔ کلب کے سابق صدر اور اردو ادب کا سترا ذوق رکھنے والے ڈاکٹر سعید نواز نے شعر فہمی پر اظہار خیال فرمایا۔ ڈاکٹر سعید نواز میڈیکل ڈاکٹر (ماہر تخدیر) ہین اور ادبی اور مذہبی موضوعات دلچسپ اور پر مغز لکچرز دیتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ پچھلے دنون معروف صحافی محمد سیف الدین کے منتخب کالمز پر مشتمل مجموعہ “سیف و قلم” شائع ہوا اور ریاض مین اس کی رسم اجراء بھی عمل میں آئی۔ بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض میں ایک دہائی سے زائد عرصہ سے شخصیت سازی اور اردو میں تقریری صلاحیت پیداکرنے کے فن کو فروغ دینے پر کام کرتا ہے۔ واضح رہے کہ “ٹوسٹ ماسٹرز” ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو عالمی سطح پر شخصیت سازی کے مقصد کے لئے قائم ہے۔ دنیا بھر میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف زبانوں میں ٹوسٹ ماسٹرز کلبُ کی شاخیں قائم ہے۔

 

ریاض میں “بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب” سن ۲۰۱۳ء مین قائم ہواتھا جس کے بانی آرکیٹکٹ عبدالرحمان سلیم ہیں۔ پچھلے ایک دہائی سے زائد کے عرصہ میں بیسیون اردو بولنے والے اس کلب سے جوڑے اور اپنے اندر تقریری صلاحیت کو اجاگر کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button