تلنگانہ

میٹ پلی میں برقی شاک لگنے سے دو نوجوانوں کی موت

میٹ پلی _ تلنگانہ کے میٹ پلی  میں برقی شاک لگنے سے دو نوجوانوں کی موت ہوگئی جس سے گاؤں میں اچانک غم کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق، ابراہیم پٹنم منڈل کے ڈبہ گاؤں کے کنو وکاس (24) اور بندلا ونیت (23) میٹ پلی میں اپنے دوست کی دکان سے  پرانا میٹر  بورڈ ہٹا کر اس کی جگہ نیا بورڈ لگا رہے تھے اچانک برقی شاک  لگ گیا ۔ اس حادثہ میں وکاس اور ونیت کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ان دونوں کو بچانے کے دوران مزید دو لوگ جھلس گئے ان  دو کی حالت نازک ہے اور انہیں بہتر علاج کے لیے کریم نگر منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button