جنرل نیوز

صدرنشین تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی سے سینئر صحافی رفیق شاہی کا اظہارتشکر 

نظام آباد:24/ ڈسمبر(اردو لیکس)ریاست میں شائع ہونے والے چھوٹے اُردو اخبارات و رسائل کیلئے تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی حکام کی جانب سے ہر سال اُردو فروغ کیلئے متعارف کردہ ”مالی اعانت“ اسکیم کے تحت فی کس صحافی کیلئے سابقہ میں 5 ہزار روپئے اجراء کئے جاتے تھے بعدازاں صحافتی انجمنوں کی کامیاب نمائندگی پر اس رقم کو 8 ہزار روپئے تک کردیا گیا۔ اس سلسلہ میں جاریہ سال ماہ جنوری کے دوران تمام ریاستی اُردو چھوٹے اخبارات و رسائل سے اس اسکیم کے تحت درخواستیں طلب کی گئی تھی تاہم محکمہ فینانس کے پاس بجٹ کی کمی کے باعث ان رقومات کی تقسیم عمل نہیں لائی گئی تھی

 

سینئر صحافی رفیق شاہی کی جانب سے میڈیا کے ذریعے اس خصوص میں توجہ مبذول کروائی گئی ریاستی تلنگانہ اسٹیٹ اکیڈیمی کی جانب سے 23/ ڈسمبر کو اس اسکیم کے تحت جملہ (231) ریاست کے چھوٹے اُردو اخبارات و رسائل کیلئے (18) لاکھ( 48 )ہزار روپئے اور اس طرح 11/ نومبر 2022 ء کے دن ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابو الکلام آزاد مرحوم کی یوم پیدائش کے موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے اُردو اخبارات کے لئے ایک اشتہار جاری کیا گیا فی کس ایک اخبار اشتہار مبلغ 10 ہزار روپئے کی اشاعت عمل میں لائی گئی۔ جس کیلئے جملہ (229) اخبار ات ورسائل کیلئے (22) لاکھ( 90) ہزار روپئے کی متعلقہ اخبارات و رسائل کے نام پر قائم متعلقہ بنک اکاؤنٹس میں اجراء کردہ رقومات کی منتقل کئے گئے اردو اخبارات ورسائل کے لئے رقومات کی منظور ی عمل میں لائے جانے پر سنئیر صحافی رفیق شاہی نے تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی صدرنشین محمد خواجہ مجیب الدین سے اظہار تشکر کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button