تلنگانہ

نظام آباد کے  الشفاء ہاسپٹل مالاپلی کیلئے درکار تمام عصری آلات و مشین فراہم کرنے رکن کونسل کویتا کا اعلان

تحریک تلنگانہ جدوجہد کے دوران جماعت اسلامی ہند کی تائید و حمایت ناقابل فراموش

 الشفاء ہاسپٹل مالاپلی کیلئے درکار تمام عصری آلات و مشین فراہم کرنے کا اہم اعلان۔ ایک بہن کے طور پر ہمیشہ تعاون رہیگا: رکن کونسل کے کویتا

نظام آباد:7/ جون (اردو لیکس محمد یوسف الدین خان) تحریک تلنگانہ جدوجہد کے دوران جماعت اسلامی ہند کی تائید و حمایت ناقابل فراموش ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی رکن کونسل کے کویتا نے آج دوپہر الشفا ء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام الشفاء ہاسپٹل واقع مالاپلی نزد الفلاح مسجد میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں ریاست تلنگانہ ترقی کی سمت گامزن ہے۔ کے کویتا نے کہا کہ کے سی آر نظام آباد کی ترقی کیلئے ان کی نمائندگی پر فراخدلانہ فنڈس کی اجرائی عمل میں لاتے ہوئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے بعد شہر نظام آباد میں مسلم اقلیت کی ایک کثیر تعداد پائی جاتی ہے۔ چیف منسٹر کو نظام آباد سے بہت زیادہ لگاؤہے۔ کے کویتا نے الشفاء ہاسپٹل کے لئے درکار تمام عصری آلات سی ایس آر کے ذریعہ فراہم کرنے کا اعلان کیا جس کا شرکاء اجلاس نے تالیوں کی گونج میں خیرمقدم کیا۔ کے کویتا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بستی دواخانوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے

 

تاہم کثیر آبادی کے باعث ہاسپٹلوں کا قیام ناگزیر بتایا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے آروگیہ شری اسکیم کے ذریعہ عوام کو علاج و معالجہ کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے الشفاء ہاسپٹل کے قیام پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ کے کویتا نے سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی ایک رضاکارانہ تنظیم کی سربراہ اور انہیں تجربہ بھی حاصل ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ کسی بھی یونٹ کا قیام عمل میں لایا جانا آسان ہے تاہم اس کو مستقل طور پر جاری رکھنا ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔ کے کویتا نے کہا کہ وہ ایک بہن کے طور پر ہمیشہ ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے خواتین کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس منعقد کرنے کا اظہارکیا۔ رکن اسمبلی نظام آباد اربن نظام آباد بیگالہ گنیش گپتا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مختلف فلاح وبہبودی کی اسکیمات عوام کے استفادہ کیلئے ریاستی حکومت نافذ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام آباد میں حج ہاؤز، میٹرنٹی ہاسپٹل اور اسٹیڈیم کی اراضیات کی نشاندہی کی گئی اور وہ حیدرآباد میں مسلسل عہدیداروں کے ربط میں ہے۔

 

گنیش بیگالہ نے کہا کہ ٹمریز کامپلکس کیلئے نظام آباد میں 7 عمارتوں کی تعمیرات کیلئے 140 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیرات عمل میں لائی جارہی ہے انہوں نے بتایا کہ فی طالب علم پر 1 لاکھ 20 ہزار روپئے کے مصارف خرچ کئے جارہے ہیں بیگالہ گنیش نے کہا کہ وہ جو بھی عوام سے وعدہ کرتے ہیں اس کو بخوبی عملی جامع پہنانے کی ہر ممکنہ کوشش کرتے ہیں حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے اس کی منظوری عمل میں لاتے ہیں۔ احمد عبدالعظیم اڈوائیزرالشفاء سوسائٹی نے کہا کہ اقطاع عالم کی ساری مخلوق اللہ تبارک و تعالیٰ نے پیداکی۔

 

انہوں نے کہا کہ الشفاء ہاسپٹل ایسے علاقہ میں قائم کیا گیا ہے جہاں کی آبادی کا تعلق سلم علاقوں سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الشفاء ہاسپٹل بلالحاظ مذہب و ملت عوام کو طبی علاج و معالجہ کی سہولتیں فراہم کریگا اس ہاسپٹل کومالی منفیت کیلئے نہیں بلکہ اللہ کی رضا اور خدمت خلق کے جذبہ کے تحت کام کریگا۔ احمد عبدالعظیم نے احادیث کی روشنی میں ایک دوسرے کو السلام علیکم کی اہمیت و افادیت بیان کی۔

 

قبل ازیں ظہیر الدین کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز عمل میں آیا۔پروگرام کی کارروائی ریاض تنہا ء نے چلائی۔ اس موقع پر خواجہ نصیر الدین ناظم جماعت اسلامی اربن، مئیر نیتو کرن، نوڈا چیرمین پربھاکر ریڈی، بی آرایس کارپوریٹر س محمد عبدالقدوس، ببلو خان، اکبر حسین، نوید اقبال صدر ضلع اقلیتی سیل، عمران شہزاد صدر ٹاؤن میناریٹی سیل، بھارت یوتھ جاگروتی محمد ریحان احمد، محمد فیاض الدین، عبدالمتین جوبلی، میر مجاز علی، شیخ حسین، ڈاکٹر سجاد، ایوب خان، سجیت سنگھ ٹھاکر، شیخ رحیم چھوٹو، خواجہ معین الدین، اکبر خان کے علاوہ بی آرایس پارٹی کے قائدین و دیگر موجود تھے۔

 

علاوہ ازیں شعبہ خواتین جماعت اسلامی کی جانب سے کے کویتا کو تہنیت پیش کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button