جنرل نیوز

کھمم اسمبلی حلقہ سے ٹی ناگیشور راؤ کی جیت میں محمد جاوید کا کلیدی کردار

کھمم اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار ٹی ناگیشور راؤ کی جیت میں کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید کی قربانی اور کلیدی کردار کو نظر انداز نہی کیا جاسکتا واضح رہے کہ پھچلے 20 سال سے محمد جاوید کانگریس پارٹی کے لیے ایک مظبوط اور وفادار سپاہی کی طرح کھمم شہر میں کام کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا بالخصوص پھچلے ساڑے نو سال میں محمد جاوید نے کھمم شہر میں تمام حالات کا سامنا کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کو آگے لیجانے میں رات دن محنت کی نامساعد حالات میں بھی محمد جاوید نے ایک وفادار سپاہی اور خادم کی طرح کانگریس پارٹی کے لیے کام کیا جس کا اعتراف خود کانگریس پارٹی ھائی کمان کو بھی ہے محمد جاوید 2023 تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے کھمم اسمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی کے مضبوط دعویدار اور امیدوار تھے مگر سابقہ ریاستی وزیر ٹی ناگیشور راؤ نے بی آر ایس کو الوداع کہتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی وجہ سے محمد جاوید کو کانگریس ھائی کمانڈ نے دلی طلب کرتے ہوئے محمد جاوید کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بھر پور ستائش کی اور کھمم اسمبلی حلقہ کی نسشت ٹی ناگیشور راؤ کے حق میں چھوڑ نے گزارش کرتے ہوئے محمد جاوید کو تیقن دیا کے کانگریس حکومت تلنگانہ میں آتے ھی محمد جاوید کو کلیدی عہد دینا کا کانگریس ھائی کمانڈ نے تیقن دیا تھا محمد جاوید نے پارٹی ھائی کمانڈ کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے کھمم اسمبلی حلقہ کی نسشت ٹی ناگیشور راؤ کو دینے میں رضا مندی کا بھر پور اظہار کیا اور محمد جاوید نے ایک کانگریس کے وفادار سپاہی کی طرح ٹی ناگیشور راؤ کی کامیابی کے لیے انتخابات میں رات دن محنت کی محمد جاوید کی محنت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا کھمم شہر کے مسلمانوں کا مطالبہ ہے کہ مسلمان ہمیشہ قربانی دینے میں بھیجے نہیں ہوتا تلنگانہ کانگریس کے ذمداران اور کانگریس ھائی کمانڈ کی اب یہ ذمداری ہے کہ محمد جاوید سے کیے گئے وعدہ کو پورا کرتے ہوئے کلیدی عہدہ دیا جائے

متعلقہ خبریں

Back to top button