جنرل نیوز

حج سوسائٹی کاغذ نگر کے زیراہتمام عازمین حج کے لیے ٹیکہ اندازی کیمپ و ویکسینیشن، تربیتی پروگرام کا انعقاد 

آصف آباد-5/ مئی  ( پریس نوٹ ) کمرم بھیم آصف آباد کے کاغذ نگر میں حج سوسائٹی کاغذ نگر کے زیراہتمام ضلع سطح پر تمام عازمین حج کے لیے ٹیکہ اندازی ویکسینیشن کیمپ،تربیتی پروگرام رائل گارڈن فنکشن ہال کاغذ نگر میں منعقد کیا گیا

اس پروگرام میں مہمانان خصوصی کے طور تلنگانہ حج کمیٹی کے رکن مولانا مفتی محمد الیاس احمد حامد قاسمی و جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نرمل، و سنٹرل حج کمیٹی ٹرینر الحاج خواجہ عارف الدین نے شرکت کی

انتظامات کا جائزہ و پروگرام کی کاروائی کاغذ نگر حج سوسائٹی کے سیکرٹری سینئر صحافی محمد مفخم نے انجام دی

ضلعی سطح پر جملہ 35 مرد احباب و خواتین نے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں اچھی صحت کے ساتھ عبادت کے لیے ٹیکہ اندازی کیمپ و ویکسینیشن سے استفادہ حاصل کیا

تلنگانہ ریاست کے رکن حج کمیٹی مولانا 35 مرد احباب و خواتین نے مفتی الیاس احمد قاسمی عادل جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نرمل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی.کمرم بھیم اصف اباد ضلع کے تقریبا 35 مرد و خواتین عازمین حج نے اس پولیو خوراک و ٹیکہ اندازی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے استفادہ کیا

اس موقع کے موقع پر حج سوسائٹی کاغذ نگر کے سیکرٹری محمد مفخم احمد، مولانا محسن علی مظاہری ،سنٹرل حج کمیٹی ٹرینر الحاج خواجہ عارف الدین ،الحاج محمد خلیل الدین ، مولانا محمد فصیح الدین اشرفی، مولانا محمد احمد مبین قاسمی، مولانا انتخاب عالم ،سابق کاغذ نگر بلدیہ میونسپل چیئرمین محمد صدام حسین ، شیخ دستگیر ، کاغذ نگر ٹاون ایم آئی ایم صدر عبدالمبین ، کانگرس سرپور انچارج راوی سرینواس ، ٹی یو ڈبلیو جے آئی جے یو ضلع صدر کمرم بھیم آصف آباد محمد عبدالرحمٰن،سینئر صحافی و اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست محمد عبدالجمیل،سوسائٹی کے ذمہ داران، کاغذ نگر مساجد فیڈریشن صدر اسرار احمد، حافظ محمد ریاض کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی.

متعلقہ خبریں

Back to top button