انٹر نیشنل

سعودی عرب کے بیشتر علاقون مین سنیچر سے پیر تک بارش کی پیش قیاسی

ریاض ۔ کے این واصف

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ مین زائرین کا ہجوم بدسطور جاری ہے۔ موسم کی خرابی اور بارش زائرین کے لئے مسائل پیدا کرتی ہیں۔ سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ مملکت کے بیشترعلاقوں میں سنیچر سے پیر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

اخبار 24 کے مطابق مرکز نے ایک بیان میں کہا کہ الباحہ، مکہ مکرم ،مدینہ منورہ، حائل، تبوک، الجوف اورحدود شمالیہ ریجن موسمی صورتحال سے متاثر ہوں گے۔بارش کے ساتھ گردو غبار اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

 

قبل ازیں موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کارعقیل العقیل نے کہا تھا کہ’ اس سال موسم سرما کے دوران سعودی عرب میں دیگر برسوں کے مقابلے میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ عقیل العقیل کا کہنا تھا کہ’ اس سال موسم سرما میں بارش معمول سے زیادہ ہوں گی۔ خصوصا دسمبر میں بارش کا تناسب پچاس فیصد تک زیادہ ہوگا۔

 

شرقیہ ریجن، قصیم، مدینہ اور حائل خاص طور پر بارش کی زد میں رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button