این آر آئی

اقامہ کس طرح غیر ملکی ورکر کی صحت کی دیکھ بھال پر اثر انداز ہوتا ہے۔

ریاض میں پھنسے ہندوستانیوں کے لئے سعودی عرب تلگو ایسوسی ایشن کا   ہیلتھ کیمپ

جدہ، 2 دسمبر ( عرفان محمد ) ایک غیر ملکی ورکر کی بقا اور وجود اقامہ کی درستگی پر منحصر ہے، جب اقامہ ختم ہو جاتا ہے تو ایک غیر ملکی کی زندگی اجیرن بن جاتی ہے۔صحت کی دیکھ بھال تارکین وطن کے لیے خاص طور پر دائمی بیماریوں میں مبتلا بلیو کالر ورکرز کے لیے تشویش کا باعث ہے کیونکہ ہیلتھ انشورنس پالیسی جو ان کے اقامہ سے منسلک ہوتی ہے اگر اقامہ کی معیاد ختم ہوتی ہے ایسی ہی کچھ صورتحال اب

ریاض میں معروف ماربل کمپنی سے تعلق رکھنے والے 180 ہندوستانی ورکرز کی حالت زار دارالحکومت ریاض میں کچھ ہندوستانیوں کے دلوں کو چھو رہی ہے۔پریشان محنت کش صحت کی دیکھ بھال کو بھول کر ہر دن بغیر خوراک کے مشکلات میں گزر رہے ہیں۔

تلگو این آر آئی کمیونٹی آرگنائزیشن،  سعودی عرب تلگو ایسوسی ایشن نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ موسم سرما کے دوران ان کی صحت کی دیکھ بھال کے بارے میں فکر مند ہیں کیونکہ ان میں سے اکثر دائمی بیماری میں مبتلا ہیں اسوسی ایشن نے جمعہ کو جریر میڈیکل سینٹر کے تعاون سے ایک ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔

 

اسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مزمل شائق نے کہا کہ ہم کچھ عرصے سے ان ورکرز کو ضروری اشیاء فراہم کر رہے ہیں، تاہم سردیوں کے موسم میں ہم نے جریر میڈیکل سنٹر اور پروفیسر خالد سلمان کے تعاون سے ایک ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیاہے .

 

پروفیسر خالد سلمان نے کہا کہ ذیابیطس کے مریض فلو جیسے سادہ وائرس سے خون اور شوگر کی سطح کے بڑھنے اور گرنے کا خطرہ رکھتے ہیں۔پروفیسر خالد سلمان ریاض میں سرگرم سماجی کارکنوں میں سے ایک ہیں جو ریاست اور ذات پات، مسلک سے قطع نظر ضرورت مند غریب ہندوستانی کارکنوں کی مدد کرنے میں سب سے آگے ہیں۔پروفیسر خالد نے زور دے کر کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے بارے میں بہت سے غریب کارکنوں میں سستی اکثر صحت کے سنگین اور پیچیدہ مسائل کا باعث بنتی ہے۔ اس کے علاوہ، کچھ فرموں کی طرف سے طبی انشورنس اور مناسب صحت کی کوریج کی کمی بھی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی میں رکاوٹ ہے

 

ڈاکٹر زین رحمن اور ڈاکٹر جنید نے رضاکارانہ طور پر مریضوں کی طبی خدمات ان کی صحت کی جانچ کی اور ضروری ادویات فراہم کرنے کے علاوہ مختلف معائنے کرائے۔ ان کی مدد ٹنسی، نبیل، خواجہ نے کی۔

اسوسی ایشن کی اوشا یرنا نے ایک پیرامیڈک کے طور پر رضاکارانہ طور پر نرسنگ کی خدمات انجام دیں ۔آنند پوکوری، سوریا راؤ، جانی باشا، یرنا، سمیع اللہ، مرزوک خان، اسوسی ایشن کے فرید خان نے بھی ہیلتھ کیمپ کے انعقاد میں اپنی خدمات پیش کیں۔

ان کے آجر نے ورکرز کو ملازمت سے نکال دیا اور تنخواہوں سے محروم کردیا جس پر وہ اپنے بقایا جات اور وطن واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button