انٹر نیشنل

ہزاروں کیلو میٹر کا پیدل سفر کر کے کیرالہ کے شہاب مکہ پہنچ گئے

نئی دہلی: ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان شہاب آخر کار پیدل سفر کرتے ہوئے مکہ معظمہ پہنچ چکا ہے۔ ہندوستان سے مکہ کا فاصلہ تقریباً 8640 کلومیٹر ہے اور یہ سفر شہاب نے پیدل تقریباً 370 دنوں میں مکمل کیا۔ پر عزم نوجوان پاکستان، ایران، عراق اور کویت سے ہوتے ہوئے سعودی عرب پہنچا۔

 

 

شہاب مکہ معظمہ پہنچ چکے ہیں اب اپنی والدہ کا انتظار کر رہے ہیں۔ شہاب کی والدہ زینب جلد ہی بذریعہ طیارہ سعودی عرب پہنچیں گی اور پھر ماں بیٹا دونوں فریضہ حج انجام دیں گے۔ شہاب نے اپنے سفر اور آگے کے منصوبوں کے بارے میں یوٹیوب چینل کے ذریعہ جانکاری دی ہے۔

 

 

شہاب نے گزشتہ سال جون میں حج کے لیے پیدل سفر شروع کیا تھا۔ ہندوستان کی کئی ریاستوں سے گزرنے کے بعد جب وہ واگھا بارڈر سے پاکستان میں داخل ہو رہے تھے تو کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑا آخر کار وہ مکہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور ،ہ ثابت کردیا کہ حوصلے بلند ہوتو منزل ضرور ملتی ہے۔

 

 

ان کے مکہ معظمہ پہنچنے کے بعد کئی لوگوں نے ان کی ویڈیوز پر تبصرہ کرتے ہوئے انھیں مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button