مبارکباد

جشن یوم جمہوریہ تقاریب کے موقع پر ڈاکٹر بلیغ احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اینمل ہسبنڈری کو توصیف نامہ کی پیشکشی۔

نظام آباد۔28جنوری۔  ( پریس نوٹ) ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے پولیس پریڈ گراؤنڈ نظام آباد میں منعقدہ جشن یوم جمہوریہ تقاریب کے موقع پر ڈاکٹر بلیغ احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اینمل ہسبنڈری نظام آباد کو ان کی محکمہ کیلئے نمایاں خدمات و نیز گزشتہ اسمبلی انتخابات میں نظام آباد اربن اور نظام آباد رورل حلقہ میں نمایاں خدمات پر توصیف نامہ سے نوازتے ہوئے تہنیت پیش کی اور نیک خواہشات وابستہ کیں۔

 

ڈاکٹر بلیغ احمد محکمہ میں شاندار کارکردگی بالخصوص استفادہ کنندگان میں مویشیوں، بھیڑ بکریوں کی تقسیم، یونٹس کے انتخاب، مقررہ نشانہ کی تکمیل میں نمایاں خدمات قابل ستائش رہی ہیں۔ ماضی میں انہیں کئی مرتبہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے قومی تقاریب کے موقع پر توصیف ناموں سے نوازا گیا ہے۔ انہیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے توصیف نامہ سے نوازنے پر ڈاکٹر جگناتھ چاری ضلع ویٹرنری اینیمل ہسبنڈری آفیسر، اسٹاف ڈاکٹر نصیراحمد، ڈاکٹر بسوا ریڈی، ڈاکٹر بھرت، آفس منیجر کیرتی راج، ویٹرنری ڈاکٹر اسوسی ایشن نظام آباد ڈاکٹر دیش پانڈے، پیراوٹ اسوسی ایشن نظام آباد مہیندر، ڈاکٹر اشوک کمار ہریانہ، ڈاکٹر مانندر سنگھ ہریانہ، ڈاکٹر اندرجیت سنگھ جموں و کشمیر،

 

ڈاکٹر مشتاق احمد قادری، ڈاکٹر محمد عبدالصبور، ڈاکٹر محمد عبدالواسع(حیدرآباد)، ڈاکٹر خلیل پٹیل، ڈاکٹر جبار، ڈاکٹر محسن خان(مہاراشٹرا) کے علاوہ کلاس میٹ گروپ مولوی عبدالرؤف، عبدالمقتدر، قادرحسین مدرسین، اعجاز احمد خان اے کے جویلرس نرمل، محمد عبدالحئی خسرو ایم پی ڈی او منچریال، ایم اے مقیت فاروقی نمائیدہ اعتماد نظام آباد، عبدالقیوم مہاراجہ، محمد عمر زمیندار، عبدالمتین یو ایس اے، عبدالحق، محمد غوث محیی الدین نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات وابستہ کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button