تلنگانہ

ٹکٹ پرمیچ کا ٹائم غلط۔حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے خلاف ایک اورکیس درج!

حیدرآباد: حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے خلاف حیدرآباد کی پولیس نے ایک اورکیس درج کرلیا ہے۔ گزشتہ اتوارکو اوپل اسٹیڈم میں ہند آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ٹی 20 میاچ کھیلا گیا تھا۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹکٹ پرمیاچ شروع ہونے کا وقت ساڑھے 7 بجے لکھا گیا تھا جبکہ میاچ 7 بجےشروع ہوا۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ واضح رہےکہ پہلے ہی حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے خلاف تین مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button