تلنگانہ

بہن مریم حنیف، جی آئی او‘حیدرآباد کی صدرمنتخب،9رکنی شوریٰ کا بھی انتخاب

ناظم شہر کی نگرانی میں میقات2023 کے لیے تنظیمی انتخابات کا انعقاد

جناب محمدحسین،آفس سکریٹری جماعت اسلامی ہندحیدرآباد کی اطلاع کے بموجب گرلز اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او) حیدرآبادکے تنظیمی انتخابات ناظم شہرجماعت اسلامی ہندشہرعظیم ترحیدرآباد حافظ محمدرشادالدین کی نگرانی وسرپرستی میں انجام پائے۔مریم حنیف(ملک پیٹ) آئندہ میقات سال2023 کے لیے بحیثیت صدرمنتخب کی گئیں۔علاوہ ازیں شہر کی شوریٰ کے لیے مندرجَہ ذیل اراکین کاانتخاب عمل میں آیا۔ منزہ زرّین(راجندرنگر)،عفیفہ تمکین(ملک پیٹ)،ریان اشرف (چارمینار)، ندا اِلہام (چندرائن گٹہ)، ضحی نکہت (ٹولی چوکی)، سیدہ حاجر(جوبلی ہلز)، روہینہ معین(نامپلی)، فائزہ وسیم(نامپلی)، اصفیہ انعم(ملک پیٹ)۔ ناظم شہرحافظ محمدرشاد الدین نے منتخبہ ذمہ داران کے حق میں دُعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ انہیں راہ حق میں استقامت عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button