جنرل نیوز

کارپوریٹر ایم اے قدوس کی جانب سے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نظام آباد ایگزیکٹیو کمیٹی کی شاندار تہنیت

نظام آباد:6/اکٹوبر (محمد یوسف الدین خان اردو لیکس) سینئر کارپوریٹر بی آر ایس پارٹی ڈویژن نمبر58 دھاروگلی نظام آباد مسٹر ایم اے قدوس جو ہمیشہ سیاسی، سماجی و فلاحی خدمات میں پیش پیش رہتے ہیں۔ صحافیوں پر مشتمل تنظیم تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نظام آباد کی تشکیل جدید کے بعد نو منتخبہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے اعزاز میں شاندار پیمانے پر تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا۔

 

اس موقع پر صدر ضلع اقلیتی سیل بی آر ایس نوید اقبال نے خیر مقدم کیا۔ اور کارپوریٹر ایم اے قدوس نے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نظام آباد ایگزیکٹیو کمیٹی عہدیدار و ممبران، صدر محمد افضل خان، نائب صدر ساجد اختر، خازن عبدالقدیر حسامی، آرگنائزنگ سکریٹری محمد یوسف الدین خان کے علاوہ دیگر ممبران کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور ان کے اردو صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

اس تہنیتی تقریب میں سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، اشفاق احمد خان (پاپا)، ایم اے ماجد، محمد غوث، نوڈا ڈائرکٹر اختر احمد خان نے بھی شرکت کرتے ہوئے نو منتخبہ کمیٹی کو مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button