تلنگانہ

کھمم میں سونیا گاندھی کی یوم پیدائش پر کانگریس پارٹی قائدین کا زبردست جشن

سابقہ یو پی اے صدر نشین محترمہ سونیا گاندھی کی یوم پیدائش کے مناسبت سے کھمم شہر کے ڈیویژن 40 میں کھمم کانگریس اقلیتی قائد عبد الرحمان نے کیک کاٹا اور شیرینی تقسیم کرتے ہوئے محترمہ سونیا گاندھی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے آج مھا لکشمی اور آروگیہ اسکیموں پر عمل آوری کرتے ہوئے یہ پیغام دیا کے کانگریس پارٹی وعدوں پر عمل کرکے بتاتی ہے عبد الرحمان نے مزید کہا کہ آج تلنگانہ کے عوام کافی مسرت کا اظہار کررہے ہے کہ تشکیل تلنگانہ میں کلیدی رول ادا کرنے والے کانگریس پارٹی اور محترمہ سونیا گاندھی کو تلنگانہ کے عوام نے اقتدار حوالے کیا اور بقیہ چار ضمانتوں پر بھی بہت جلد عمل آوری کرنے کا تیقن ظاہر کرتے ہوئے محترمہ سونیا گاندھی کا بھرپور شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button