تلنگانہ

پانی کے سمپ میں گرنے سے دو بچوں کی موت _ تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں افسوسناک واقعہ

ورنگل _ 17 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے  ورنگل شہر کے بالاجی نگر میں  پانی کے سمپ میں گرنے سے دو بچوں کی موت ہوگئی ہ۔ جمعہ کی رات پیش آنے والے اس واقعہ پر علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق تانڈور کے کرنم بھلیشوری اور روی کمار جوڑے میدارم جاترا جانا چاہتے تھے۔ ان کے بچے شوریتیجا (4) اور تیجسوینی (2) جمعرات کو ورنگل میں اپنے والدین کے گھر پہنچے۔ بھلیشوری اور روی کمار، جو طویل سفر سے تھکے ہوئے تھے بچوں کو والدین کے پاس چھوڑ کر سو گئے۔ اس دوران بچے کھیلتے ہوئے پانی کے سمپ کے پاس پہنچ گئے۔ اور سمپ کا ڈھکن کھلا رہنے کی وجہ سے اتفاقی طورپر اس میں گر کر فوت ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button