جنرل نیوز

سجادہ نشین بارگاہِ جلالیہؔ گوگی شریف کا وصال،8مئی کو قدیم بارگاہِ جلالیہؒ گوگی شریف میں نمازِ جنازہ و تدفین-

حیدرآباد-7/مئی(راست )حضرت مولاناپروفیسر الحاج سید شاہ یوسف حسینی قبلہ برادر سجادہ نشین بارگاہ جلالیہؒ کے بموجب *یہ خبر انتہائی دُکھ اور تکلیف کیساتھ دی جاتی ہیکہ ہم عصر کعبۂ دکنؓ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ،حضرت سیدشاہ جلال الدین حسینی المعروف بہ حضرت سیدشاہ چندا حسینیؒ کے سجادہ نشین بارگاہِ جلالیہؓ گوگی شریف تقدس مآب حضرت سید شاہ محمد محمدالحسینی قبلہ المعروف بہ سجاد پاشاہ چشتی اشرفی مولوی فاضل جامعہ نظامیہ بہ عمر 66/سال آج مؤرخہ ۲۷/شوال المکرم ؁۱۴۴۵ھ مطابق 7/مئی 2024عیسوی بروز منگل صبح سقڑھے سات بجے اپنی قیامگاہ واقع بڑی دیوڑھی گوگی شریف میں قلب پرشدید حملہ کے باعث سانحۂ ارتحال ہوگیا اناللہ وانآء الیہ راجعون-* پسماندگان میں محل(اہلیہ محترمہ) کےعلاوہ شاہزادگان میں جناب سید شاہ کلیم اللہ حسینی کلیم پاشاہ چشتی اشرفی(خلیفہ وجانشین ممدوحؒ، جناب سید شاہ خلیل اللہ حسینی فہیم پاشاہ چشتی اشرفی اور ایک صاحب زادی کے علاوہ دو برادران حضرت علامہ الحاج پروفیسر سید شاہ یوسف حسینی اور مولانا سید شاہ ولی اللہ حسینی فیض پاشاہ چشتی اشرفی موجود ہیں- تعزیتی پیامات کا سلسلہ ملک و بیرونی ممالک سے شروع ہوچکاہے-حضرت ممدوحؒ کی نماز جنازہ 8/مئی بروز چہارشنبہ 9بجے صبح بارگاہِ جلالیہؒ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قطب الاقطاب حضرت سیدشاہ جلال الدین حسینی المعروف چندا حسینیؒ کے قدموں میں آسودہ کئے جائینگے-مزید تفصیلات کےلئے

*9008189123*

*9916202455*

*8102501786*

پر رابطہ کیاجاسکتاہے-مفکراسلام زین الفقہاءحضرت علامہ مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ،حضرت علامہ ڈاکٹر محمد سیف اللہ قادری نائب شیخ الجامعہ،عمدۃ الحکمت حضرت علامہ الحاج سیدشاہ نعمت اللہ قادری صدرمؤدب جامعہ نظامیہ، نجم المحدثین حضرت العلامہ الحاج مفتی حافظ سیدشاہ صغیر احمدنقشبندی شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ،ضیائے ملت حضرت علامہ الحاج حافظ مفتی سیدشاہ ضیاء الدین نقشبندی صدر مفتی جامعہ نظامیہ،شاہی امام جامع مسجدبرہان پورمدھیہ پردیش حضرت علامہ الحاج مفتی سیدشاہ اکرام اللہ بخاری مولوی کامل جامعہ نظامیہ، اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمدمحسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ وجنرل سیکریٹری کل ہندسنی علماءمشائخ بورڈ،حضرت العلامہ حافظ ڈاکٹر محمد رضوان قریشی خطیب وامام تاریخی مکہ مسجد،مولانا حافظ محمد عبیداللہ فہیم ملتانی قادری بانی مدرسہ انوارالعلوم الحبیبیہ، رئیس القلم حضرت علامہ مفتی محمد فصیح الدین نظامی صدر مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ نے اپنے ایک تعزیتی پیام میں مرحوم کی خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتےہوئے کہاکہ جنوبی بھارت میں بارگاہ جلالیہ تقریبا پچھلے سات صدیوں سے علمی وروحانی فیضان کے چشمے جاری ہیں ،مرحوم شُہرۂ آفاق جامعہ نظامیہ سے مولوی فاضل کی تکمیل کئے تھے جن کے سینکڑوں مریدین ودرجنوں خلفاء کے علاوہ ہزاروں معتقدین موجودہیں-

متعلقہ خبریں

Back to top button