انٹر نیشنل

بریکنگ نیوز۔ سابق پاکستان عمران خان فائرنگ میں زخمی!

نئی دہلی: پا کستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان آج اس وقت زخمی ہو گئے جب ریلی کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب میں عمران خان کو لے جانے والے کنٹینر پر چلائی گئیں۔ مقامی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے اللہ والا چوک میں عمران خان کے استقبالیہ کیمپ کے قریب گولیاں چلنے کے بعد افراتفری پھیل گئی۔ گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک کے قریب کنٹینر پر حملے کے بعد عمران خان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے ساتویں روز کا آغاز اب سے کچھ دیر قبل وزیر آباد سے ہوا تھا۔عمران خان قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کے لیے اسلام آباد تک احتجاجی مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button