تلنگانہ

بی‌آر ایس کو لگا ایک اور دھکہ۔ سابق رکن اسمبلی کونیرو کونپا ہونگے کانگریس میں شامل

حیدرآباد ۔ بی آر ایس پارٹی کو دھکہ پہ دھکہ لگ رہا ہے۔ پارٹی کے کئی قائدین کانگریس میں شامل ہورہے ہیں۔

 

تازہ طور پربی آر ایس۔بی ایس پی اتحاد کی وجہہ سے ناراضگی کا اثر دیکھنے میں آیا۔ متحدہ ضلع عادل آباد سرپور کے سابق رکن اسمبلی کونیرو کونپا کی‌جانب سے بی آر ایس سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ امکان ہے کہ کونیرو کونپا کانگریس میں شامل ہوں گے۔

 

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بی آر ایس کے کئی قائدین نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ بعض ارکان پارلیمنٹ بھی بی جے پی اور کانگریس میں شامل ہو گئے۔ کونیرو کونپا نے بی ایس پی اور بی آر ایس اتحاد کے اعلان کے فوری بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button