جرائم و حادثات

جنونی عاشق نے لڑکی کا گلا کاٹ دیا۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک جنونی عاشق نے محبت سے انکار پر نوجوان لڑکی کا سر عام گلا کاٹ کر قتل کرنے کی کوشش کی۔یہ واقعہ پیر کو ایس آر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ اسی علاقے کا رہنے والا کشور 7 سال سے بورابنڈہ کے بنجارانگر کی ایک نوجوان لڑکی کا پیچھا کر رہا تھا اور اس نے اظہار محبت کیا جس پر لڑکی نے اسے نظر انداز کردیا۔ نوجوان کافی برہم تھا اور پیر کی شام اس نے تنہا جانے والی نوجوان لڑکی پر حملہ کردیا ۔ مقامی لوگوں نے کشور کو مارپیٹ کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ متاثرہ کو موتی نگر کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس آر نگر پولس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ابھی تک پولیس کو واقع کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button