جنرل نیوز

ڈاکٹر بدر محمد ظہیر حال مقیم امریکہ کا دورہ نارائن پیٹ فردوس فاونڈیشن کی جانب سے منعقدہ مفت میڈکل کیمپ ودیگر پروگراموں میں شرکت

نارائن پیٹ: جناب ڈاکٹر بدر محمد ظھیر(حال مقیم امریکہ ) نارائن پیٹ کا دورہ کریں گے۔ ڈاکٹر بدر محمد ظھیر 16 ڈسمبر بروز ہفتہ کو 3:30 بجے ماڈرن ہائی اسکول نارائن پیٹ میں منعقدہ ایجوکیشنل کونسلنگ پروگرام میں شرکت کریں گے اور طلباء سے خطاب کریں گے۔ شام 5 بجے نارائن پیٹ ٹاؤن کے مدرسہ تعلیم القرآن کا دورہ کریں گے اور خواتین کے جلسہ عام سے خطاب فرمائیں گے۔ اور اسی روز بعد نماز مغرب دارالعلوم دینیہ جامع مسجد نارائن پیٹ کا دورہ کریں گے اور اساتذہ و طلباء سے خطاب کریں گے۔ بعد نماز عشاء نور جہاں کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ اور نور جہاں لائبریری کا دورہ کریں گے جہاں تہنیتی تقریب منعقد ہوگی ۔ جہاں فری کمپیوٹر کورس چلائے جارہے ہیں۔ بعد ازاں 17 ڈسمبر بروز اتوار صبح 10 بجے تا دوپہر 3 بجے مفت میڈکل کیمپ میں شرکت کریں گے جو نارائن پیٹ ٹاؤن کے محلہ اشوک نگر میں واقع مسجد فردوس میں *فردوس فاونڈیشن* کی جانب سے منعقد ہوگا۔ اس میڈکل کیمپ میں وہ افراد جو 55 سال کی عمر کے ہیں اور ذیابیطس کے مریض نہیں ہیں وہ گھٹنوں کے جوڑوں کے درد کے لئے انجیکشن اور ادویات سے مفت استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کیمپ میں *ڈاکٹر بدر محمد ظھیر* (حال مقیم امریکہ) شرکت کریں گے اور عوام کی مفت تشخیص کریں گے۔ عامتہ المسلمین سے استفادہ کی خواہش کی گی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے 9703383351 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button