نیشنل

مسافروں سے بھری بس ندی کے بریج سے گر پڑی _ 15 افراد ہلاک درجنوں زخمی

بھوپال _ 9 مئی ( اردولیکس ڈیسک) مدھیہ پردیش میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ کھرگون ضلع میں مسافروں سے بھری ایک بس بریج سے نیچے گر پڑی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بس جس میں 50 مسافر سوار تھے ڈرائیور بس کا کنٹرول کھو بیٹھا اور بوراڈ ندی کے بریج  سے اچانک گر گئی۔ اس حادثے میں اب تک 15 مسافر ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ گاؤں والوں کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

 

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بس میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔ بس میں پھنسے افراد کو باہر نکال کر قریبی ہاسپٹل لے جایا گیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی ایم ایل اے روی جوشی بھی موقع پر پہنچے اور بتایا کہ زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button