نیشنل

کرناٹک میں امتحان کے نتائج پر ماں بیٹی کا ایک دوسرے پر خنجروں سے حملہ۔ بیٹی ہلاک ماں زخمی

حیدرآباد۔ ریاست کرناٹک میں پیر کی شام ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا پی یو سی (پری یونیورسٹی کورس) کے نتائج کے تنازعہ پر ماں اور بیٹی نے ایک دوسرے پر چاقووں سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں بیٹی کی موت ہوگئی جبکہ ماں بھی زخمی بتائی گئی ہے۔ یہ واقعہ دارلحکومت بنگالورومیں بنشنکری پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع شاستری نگر میں رونما ہوا۔

 

گھر میں صرف بیٹی ساہتی (19) اور اس کی ماں پدمجا (60) رہتی تھیں۔ ماں پدمجا اپنی بیٹی کے پی یو سی کے نتائج سے مطمئن نہیں تھیں۔ اس بات پر ماں بیٹی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے۔ پیر کی شام تقریباً سات بجے اس بات پر دونوں کے درمیان پھر جھگڑا ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس بار لڑائی نے سنگین رخ اختیار کر لیا دونوں نے ایک دوسرے پر چاقو سے حملہ کیا۔

 

چاقو کے وار سے زیادہ خون بہنے کی وجہہ سے بیٹی ساہتی گھر میں ہی دم توڑ گئی۔ پدماجا جس پراس کی بیٹی نے مرنے سے پہلے لڑائی میں وار کئے تھے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ اسے ہاسپٹل منتقل کیا گیا اورپولیس نے حملہ آور خاتون کے خلاف کیس درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button