نیشنل

سب سے بدعنوان ممالک کی فہرست جاری ہندوستان 93 ویں مقام پر

نئی دہلی: ادارہ ٹرانسپریسی انٹرنیشنل نے 2023 کے لیے گلوبل کرپشن انڈیکس جاری کیا ہے۔ بدعنوان ممالک کی فہرست جاری کرنے والا یہ ادارہ ہے۔

 

ادارہ کی جانب سے جاری کردہ 180 ممالک کی فہرست میں ہندوستان 8 مقام کی گراوٹ کے ساتھ 93 ویں پائیدان پر پہنچ گیا ہے یعنی 87 ممالک میں ہندوستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی ہے۔ 130 ممالک کی فہرست میں دو تہائی سے زائد ممالک کا اسکور 50 سے بھی نیچے ہے، دو تہائی سے زیادہ ممالک میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہے۔ وہیں اوسط درجہ کی بدعنوانی کے اسکور میں 43 مملاک ہیں۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی رجحان انڈیکس (CPI) 2023 سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر ممالک نے پبلک سیکٹر میں جاری بدعنوانی سے نمٹنے میں بہت کم یا کوئی سدھار نہیں کیا ہے۔ یہ لسٹ پبلک سیکٹر میں بدعنوانی کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے۔ صفر اسکور کا مطلب سب سے بدعنوان اور 100 اسکور کا مطلب سب سے ایماندار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button