تلنگانہ

حیدرآباد میں خوفناک ٹرین حادثہ ٹل گیا _ ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن پر ایک ہی ٹریک پر دو ٹرین

حیدرآباد _ 25 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد میں ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک خوفناک ٹرین حادثہ ٹل گیا۔ ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ہی ٹریک پر دو ایم ایم ٹی ایس ٹرینیں آمنے سامنے آگئیں۔ چوکس لوکو پائلٹس نے دونوں ٹرینوں کو روک دیا۔ اس سے بڑا خطرہ ٹل گیا۔ اطلاع ملتے ہی ساؤتھ سنٹرل ریلوے  کے عہدیدار  موقع پر پہنچ گئے۔

 

 

مقامی اور علاقائی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو ٹرینیں تقریباً آدھے گھنٹے تک ایک ہی  پٹری  پر آمنے سامنے رکی رہیں۔ بعد میں اس میں سے ایک ٹرین کو دوسرے ٹریک پر موڑ دیا گیا۔ تاہم اس سلسلے میں ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔اور نہ ہی ریلوے کے کسی عہدیدار نے اس واقعہ کی تصدیق کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button