جرائم و حادثات

ایک پٹواری نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر رقم چبا کر نگل لی

بھوپال _ 25 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) مدھیہ پردیش میں ریونیو کے  ایک ملازم نے رشوت کی رقم لیتے ہوئے پکڑے جانے پر اس نے رقم کو منہ میں ڈال کر نگل لیا ۔ یہ عجیب و غریب واقعہ کنٹی ضلع میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق  لوک آیوکت نے رشوت کی رقم لیتے ہوئے پٹواری کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیاجس کے فوری بعد اس نے نوٹوں کو چبا کر نگل لیے۔ یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے کٹنی ضلع میں پیش آیا۔ محکمہ ریونیو کے پٹواری گجیندر سنگھ نے شکایت کنندہ چندن سنگھ لودھی سے زمین کے ایک معاملے میں 5 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی جس پر  لودھی نے جبل پور لوک آیوکت سے اس کہ شکایت کی۔

 

لودھی کی شکایت پر لوک آیوکت کی ٹیم نے جال بچھا کر بلہاری گاؤں میں پٹواری گجیندر سنگھ کے  دفتر پہنچ گئے۔ اور  چندن سنگھ لودھی سے 4 ہزار 500 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اسی دوران پٹواری گجیندر سنگھ نے رشوت کی رقم چبا کر اور نگل کر سب کو حیرت زدہ کردیا۔

 

تاہم لوک آیکت کی ٹیم نے پٹواری گجیندر سنگھ کو فوری ہاسپٹل منتقل کردیا اور  ڈاکٹروں نے اس کو قئے کرواکر اس کے پیٹ سے نوٹوں کے ٹکڑے نکال لئے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی طبیعت ٹھیک ہے جس پر لوک آیوکت کے عہدیداروں نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا

 

متعلقہ خبریں

Back to top button